اردو

urdu

ETV Bharat / state

ان لاک 5 میں تمام اضلاع اورنج زون قرار - نئی درجہ بندی

جموں وکشمیر میں کورونا وائرس کے کیسوں میں کمی کی وجہ سے 'ان لاک 5' میں انتظامیہ نے تمام اضلاع کی ازسر نو زمرہ بندی کی ہے۔جس میں کشتواڑ ضلع کو چھوڑ کر دیگر تمام اضلاع کو اورنج زون میں رکھا یے۔

ان لاک 5 میں تمام اضلاع اورنج زون قرار
ان لاک 5 میں تمام اضلاع اورنج زون قرار

By

Published : Oct 9, 2020, 9:12 PM IST

جموں و کشمیر حکومت نے نئی درجہ بندی ایگزیکیٹو کمیٹی کے موجودہ کووڈ 19 صورتحال کا تفصیلی جائزہ لینے کے بعد کی ہے۔حکم نامے میں مزید کہا گیا ہے کہ اس درجہ بندی کا وقتا فوقتا جائزہ لیا جائے گا ۔


اسی دوران تمام تعلمیی ادارے اور آنگن باڑی سنٹر 31اکتوبر تک بند رہیں گے۔ جبکہ اسکولوں میں آن لائن کلاسز کے لئے 50فیصد اسٹاف کو آنے کی اجازت ہوگی۔
ادھر والدین کی رضامندی کے بعد ہی بچوں کو اسکول آنے کی اجازت ہوگی۔

وہیں 9ویں سے 12 ویں جماعت کے طلبا جو اسکول آنے کے خواہشمند ہوں گے، کو والدین کی تحریری رضامندی کے بعد ہی اسکول میں داخل ہونے کی اجازت دی جائے گی۔

'لداخی عوام کی حب الوطنی پر ملک کو فخر'

ABOUT THE AUTHOR

...view details