چیف سکریٹری بی وی آر سبرامنیم کی زیر صدارت ایک اعلی سطحی اجلاس میں بتایا گیا کہ حکومت جموں وکشمیر نے 18-45 سال کے زمرے کے تحت لوگوں کو کورونا مخالف ٹیکہ لگانے پر توجہ مرکوز کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
اس اجلاس میں محکمہ صحت اور طبی تعلیم، اور شہری ترقی کے محکموں کے انتظامی سیکریٹریز کے علاوہ ڈویژنل کمشنرز، کشمیر و جموں، ڈپٹی کمشنرز، کمشنرز جے ایم سی اور ایس ایم سی، اور نیشنل ہیلتھ مشن (این ایچ ایم) کے مشن ڈائریکٹر شریک ہوئے۔