مہلک کورونا وائرس کے پھیلاؤ کی وجہ سے ہزاروں کشمیری طلباء ملک کے مختلف حصوں میں پھنسے ہوئے ہیں، طلباء تنظیم نے وزیر اعظم سے سرینگر جانے والی فلائٹ ٹکٹس کی قیمتوں کو کم کرنے کی اپیل کی ہے۔
دہرادون میں جموں و کشمیر اسٹوڈنٹس ایسوسی ایشن نے وزیر اعظم نریندر مودی اور شہری ہوا بازی کے وزیر ہردیپ سنگھ پوری سے کورونا وائرس پھیلنے کے تناظر میں طلباء کو وطن واپس آنے میں مشکلات کا حوالہ دیتے ہوئے سرینگر جانے والی پروازوں کے کرایہ کو کم کرنے کی اپیل کی ہے۔
طلباء انجمن کے رُکن ناصر کھومانی نے نریندر مودی اور ہردیپ سنگھ سے اپیل کی ہے کہ وہ فوری طور پر اس معاملے میں دخل اندازی کریں اور پھنسے ہوئے طلباء کے لیے خاطر خواہ انتظام کیا جائے۔