اردو

urdu

ETV Bharat / state

Elections of JK Sports Associations جے کے اسپورٹس کونسل نے ایسوسی ایشنز کو انتخابات کی ہدایت دی - انتخابات جموں وکشمیر اسپورٹس کونسل

جموں و کشمیر میں تقریباً 14 اسپورٹس ایسوسی ایشنز "غیر قانونی طور پر" کام کر رہی ہیں۔ اس سلسلے میں جموں و کشمیر اسپورٹس کونسل نے 14 ایسوسی ایشنز کو جلد انتخابات کے انعقاد کرنے کی ہدایت دی۔J&K Sports Council directs 14 bodies to hold elections

Etv Bharat
Etv Bharat

By

Published : Nov 8, 2022, 5:56 PM IST

سرینگر:جموں و کشمیر اسپورٹس کونسل نے 14 اداروں کو ہدایت دی کہ وہ تازہ ووٹر لسٹیں جمع کرائیں اور بروقت 'پہلے سے مقرر کردہ' انتخابات کا انعقاد کریں۔ اسپورٹس کونسل کے ایک افسر نے بتایا کہ جموں و کشمیر میں تقریباً 14 اسپورٹس ایسوسی ایشنز "غیر قانونی طور پر" کام کر رہی ہیں۔J&K Sports Council directs 14 bodies to hold elections

انہوں نے کہا کہ مذکورہ ایسوسی ایشنز اپنی مدت کار ختم ہو جانے کے باوجود جموں و کشمیر اسپورٹس کونسل کے بینر تلے اسپورٹس سرگرمیاں کر رہی ہیں، جو قابل درست نہیں ہے۔

اسپورٹس کونسل کے ایک اور افسر کا کہنا تھا کہ "جب تک ان ایسوسی ایشنز میں انتخابات نہیں کرائے جاتے تب تک ان اداروں کو غلط سمجھا جائے گا اور ان اداروں کے لیے گرانٹس کو بھی اس وقت تک منجمد کر دیا گیا ہے جب تک انتخابات نہیں کرائے جاتے۔"

مزید پڑھیں:Sqay Martial Art Champion Hanaya Nisar اپنی دفاع کیلئے لڑکیوں کے لیے مارشل آرٹ ضروری، حنایہ نثار

جن اسپورٹس باڈیز کے انتخابات کرانے کی ہدایت کی گئی ہے ان میں آرچری ایسوسی ایشن آف جے اینڈ کے، جے اینڈ کے باڈی بلڈنگ ایسوسی ایشن، آل جے اینڈ کے شطرنج ایسوسی ایشن، جے اینڈ کے سائیکلنگ ایسوسی ایشن، جے اینڈ کے رائفل ایسوسی ایشن، جے اینڈ کے بال بیڈمنٹن ایسوسی ایشن، جے اینڈ کے اسکواش ریکیٹ ایسوسی ایشن، جے اینڈ کے ٹیبل ٹینس ایسوسی ایشن، جے اینڈ کے ریسلنگ ایسوسی ایشن، جے اینڈ کے تنیکاٹ ایسوسی ایشن، جے اینڈ کے امیچور کبڈی ایسوسی ایشن، جے اینڈ کے کھو کھو ایسوسی ایشن، جے اینڈ کے رگبی ایسوسی ایشن، جے اینڈ کے پنکک سلات ایسوسی ایشن۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details