اردو

urdu

ETV Bharat / state

کورونا کے سبب فوت ہوئے افراد کے بچوں کا ٹیوشن فیس محکمہ تعلیم ادا کرے گا - سایے سے محروم

عالمی وبا کورونا وائرس کے سبب فوت ہوئے افراد کے بچے جو اسکولوں میں زیر تعلیم ہیں، کے لیے محکمہ اسکول ایجوکیشن نے خصوصی راحت کا اعلان کیا ہے۔

کورونا کے سبب فوت ہوئے افراد کے بچوں کا ٹیوشن فیس محکمہ تعلیم ادا کرے گا
کورونا کے سبب فوت ہوئے افراد کے بچوں کا ٹیوشن فیس محکمہ تعلیم ادا کرے گا

By

Published : Oct 21, 2021, 2:03 PM IST

محکمہ تعلیم کے مطابق اسکولوں میں زیر تعلیم جن طلبہ کے والدین کووڈ سے انتقال کرگئے ہیں ان کی تعلیم بنا کسی خلل کے جاری رکھنے کے لیے ڈائریکٹر اسکول ایجوکیشن نے تمام پرائیوٹ اور سرکاری اسکول انتظامیہ کو احکامات صادر کئے ہیں کہ ایسے بچوں سے فیس اور دیگر دوسرے معاملات میں تنگ طلب نہ کیا جائے کیونکہ ان کے اخراجات محکمہ کی جانب ادا کئے جائیں گے۔

کورونا کے سبب فوت ہوئے افراد کے بچوں کا ٹیوشن فیس محکمہ تعلیم ادا کرے گا

ڈائریکٹر اسکول ایجوکیش کی جانب سے اس حوالے سے باضابطہ پرائیوٹ اور سرکاری اسکول انتظامیہ کو حکمنامہ جاری کیا گیا ہے۔

اس غیر معمول فیصلہ سے کشمیر صوبے میں فیس ادا کرنے سے قاصر طالب علموں کی پڑھائی اثر انداز نہیں ہوگی اور کورونا کے سبب فوت ہوئے افراد کے بچے مستقبل میں بنا کسی رکاوٹ یا پریشانی کے اسکولوں میں تعلیم حاصل کر سکیں گے۔

مزید پڑھیں:گرفتار معراج کے رشتہ داروں کا ڈی سی آفس کے باہر احتجاج، انصاف کا مطالبہ

واضح رہے کہ عالمی کورونا وائرس کی دوران جہاں جموں وکشمیر میں 4 ہزار سے زائد افراد اپنی جانیں گنوا بیٹھے وہیں متعدد اسکولی بچے والدین کے سایے سے محروم ہو گئے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details