اردو

urdu

ETV Bharat / state

ایک ہی دن میں کورونا کے سب سے زیادہ 1251 کیسز - کشمیر کورونا کیسز

یہ لگاتار تیسرا دن ہے کہ جموں و کشمیر میں ایک ہزار سے زائد افراد کورونا سے متاثر ہوئے ہیں۔ گزشتہ روز 1047 پازیٹیو کیسز درج ہوئے تھے۔

علامتی تصویر
علامتی تصویر

By

Published : Sep 5, 2020, 7:15 PM IST

جموں و کشمیر میں آج ایک ہی دن میں اب تک سب سے زیادہ 1251 پازیٹیو کیسز پائے گئے ہیں۔ ان میں 86 افراد ایسے ہیں جو باہر سے آئے ہوئےہیں۔

تفصیلات کے مطابق جموں و کشمیر میں 1251 نئے مثبت معاملات کے ساتھ کورونا متاثرین کی مجموعی تعداد بڑھ کر 42241 تک پہنچ گئی ہے۔

آج پائے گئے کیسز میں سے 739 خطہ جموں سے ہیں اور 512 خطہ کشمیر سے ہیں۔

یہ لگاتار تیسرا دن ہے کہ جموں و کشمیر میں ایک ہزار سے زائد افراد کورونا سے متاثر ہوئے ہیں۔ گزشتہ روز 1047 پازیٹیو کیسز درج ہوئے تھے۔

ضلع وار تفصیلات فراہم کرتے ہوئے حکام نے بتایا کہ ضلع سرینگر میں 181 مثبت معاملات سامنے آئے ہیں جبکہ ضلع بارہمولہ میں 51، پلوامہ میں 40، بڈگام میں 69، اننت ناگ میں 35، بانڈی پورہ میں 12، کپواڑہ میں 54، کولگام میں 3، شوپیاں میں 4، گاندربل میں 63، جموں میں 520، راجوری میں 22، کٹھوعہ میں 27، ادھمپور میں 72، سانبہ میں 23، رامبن میں 19، ڈوڈہ میں 27، پونچھ میں 11، ریاسی میں 2 اور کشتواڑ میں 16 پازیٹیو کیسز سامنے آئے ہیں۔

حکام نے بتایا کہ 489 کورونا مریض آج صحتیاب ہوئے ہیں اور انہیں مختلف ہسپتالوں سے رخصت کیا گیا ہے۔ صحتیاب ہوئے مریضوں میں سے 123 جموں خطے سے ہیں اور 366 کشمیر وادی سے ہیں۔

'سکھ اقلیت کے ساتھ مرکزی حکومت نے ناانصافی کی'

ABOUT THE AUTHOR

...view details