اردو

urdu

ETV Bharat / state

رواں سال پہلی بار ایک ہی دن میں آٹھ سو سے زائد کیسز درج

جموں و کشمیر میں آج کورونا وائرس کے 812 نئے معاملے درج ہوئے ہیں جو کہ رواں برس ایک ہی دن اب تک کے سب سے زیادہ کیسز ہیں۔

رواں سال پہلی بار ایک ہی دن میں  آٹھ سو سے زائد کیسز درج
رواں سال پہلی بار ایک ہی دن میں آٹھ سو سے زائد کیسز درج

By

Published : Apr 7, 2021, 7:29 PM IST

ملک بھر کے ساتھ ساتھ جموں کشمیر میں بھی کورونا وائرس کے معاملوں میں لگاتار اضافہ دیکھنے کو مل رہا ہے۔

یو ٹی میں گذشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران آٹھ سو بارہ نئے معاملے سامنے آئے ہیں، جبکہ دو سو چون افراد صحت یاب بھی ہوئے ہیں۔ ان چوبیس گھنٹوں کے دوران چھ افراد کی سے موت بھی ہوئی ہے۔

وادی کشمیر کی اگر بات کریں تو یہاں آج چار سو پینسٹھ نئے مریضوں میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔ وہیں، جموں خطے میں تین سو سینتالیس مثبت معاملے سامنے آئے ہیں۔

گرمائی دار الحکومت سرینگر میں دوسرے اضلاع کے مقابلے سب سے زیادہ کیسز سامنے آئے ہیں۔ جہاں گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران دو سو انتالیس افراد میں کورونا وائرس پایا گیا ہے۔ ضلع بارہمولہ میں اٹہتر، بڈگام میں بیالیس، پلوامہ میں گیارہ، کپواڑہ میں تئیس، اننت ناگ میں ستائیس، بانڈی پورہ میں سترہ، گاندربل. میں گیارہ، کولگام میں آٹھ اور شوپیاں سے نو نئے مثبت سامنے آئے ہیں۔

ادھر جموں خطے کے ضلع جموں میں ایک سو اڑتیس کورونا وائرس کے نئے معاملے سامنے آئے ہیں وہیں ادھمپور میں اناسی، راجوری میں چار، ڈوڈہ میں سات، کٹھوعہ انتیس، سانبہ گیارہ، کشتواڑ نو، پونچھ چارج جبکہ ریاسی سے باسٹھ مثبت معاملے سامنے آئے ہیں۔ گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں یوٹی بھر میں باسٹھ مریض صحت یاب ہوئے ہیں۔
نئے معاملوں کے ساتھ ہی یوٹی میں اب کورنا وائرس کے معاملوں کی مجموعی تعداد ایک لاکھ چونتیس ہزار آٹھ سو ستائیس ہوگئی ہے۔ اب تک اس مہلک بیماری کی وجہ سے جموں کشمیر میں دو ہزار اٹھارہ لوگوں کی موت ہوئی ہے۔ جموں و کشمیر میں اب ایکٹیو کیسز کی تعداد بڑھ کر پانچ ہزار پینتیس ہو گئی ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details