اردو

urdu

ETV Bharat / state

جموں و کشمیر: کووڈ-19 کے 65 تازہ کیسز - کورونا سے موت

جموں و کشمیر میں ہفتہ کے روز کورونا وائرس کے 65 پازٹیو کیسز پائے گئے ہیں، جن میں 15 کا تعلق جموں خطے سے ہے اور 50 کشمیر خطے سے ہے۔

جموں و کشمیر: کووڈ-19  کے 65 تازہ کیسز
جموں و کشمیر: کووڈ-19 کے 65 تازہ کیسز

By

Published : Feb 6, 2021, 10:50 PM IST

جموں و کشمیر میں کورونا وائرس کے تازہ 65 مثبت معاملات کے ساتھ ہی کورونا متاثرین کی مجموعی تعداد 1 لاکھ 24 850 ہوگئی ہے۔

حکام کے مطابق 88 کورونا مریض صحتیاب ہو گئے ہیں اور انہیں مختلف ہسپتالوں سے رخصت کیا گیا ہے۔ صحتیاب مریضوں میں 58 کا تعلق کشمیر سے وادی سے ہے جبکہ 30 جموں خطے سے ہیں۔

سرینگر میں سب سے زیادہ 26 کورونا کیسز پائے گئے ہیں اور ان میں باہر سے آئے ہوئے 11 مسافر شامل ہیں۔ پلوامہ میں 10 افرد کورونا سے متاثر ہوئے ہیں۔

وہیں 8 ایسے اضلاع ہیں جہاں کوئی بھی تازہ کیس نہیں پایا گیا ہے۔

حکام نے بتایا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران جموں و کشمیر کووڈ 19 سے کسی کی موت نہیں ہوئی ہے۔

انتظامیہ کی جانب سے جاری میڈیا بلیٹن کے مطابق جموں و کشمیر میں اب تک 1 الکھ 24 ہزار 850 افراد کورونا سے متاثر ہوئے ہیں، جن میں سے 1 لاکھ 22 ہزار 275 افراد صحتیاب ہو گئے ہیں جبکہ 1،944 افراد کی اس وبا سے موت واقع ہوئی ہے۔

یونین ٹریٹری فی الحال 631 فعال کیسز ہیں جن میں سے 112 جموں خطے سے ہیں اور 519 کا تعلق کشمیر خطے سے ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details