اردو

urdu

ETV Bharat / state

جموں و کشمیر میں 525 نئے پازیٹیو کیسز درج

جموں و کشمیر میں آج کورونا وائرس کے 525 نئے پازیٹیو کیسز پائے گئے ہیں، جن میں سے 241 کا تعلق خطہ جموں سے ہے اور 284 کا تعلق خطہ کشمیر سے ہے۔

کورونا وائرس کے 525 نئے پازیٹیو کیسز
کورونا وائرس کے 525 نئے پازیٹیو کیسز

By

Published : Sep 1, 2020, 8:25 PM IST

تفصیلات کے مطابق 525 نئے مثبت معاملات کے ساتھ ہی جموں و کشمیر میں کورونا متاثرین کی مجموعی تعداد 38،223 ہو گئی ہے۔

اس کے علاوہ 14 افراد کی کورونا سے موت ہوئی ہے۔ ان میں سے 4 جموں سے ہیں اور 10 خطہ کشمیر سے ہیں۔

حکام نے بتایا کہ منگل کے روز خطہ جموں میں کورونا وائرس کے 111 مریض اور خطہ کشمیر میں 358 مریض صحتیاب ہو گئے ہیں اور انہیں مختلف ہسپتالوں سے رخصت کیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: گجربکروال طبقے کا فارسٹ رائٹ ایکٹ لاگو کرنے کا مطالبہ

انتظامیہ کی جانب سے جاری کردہ میڈیا بلیٹن کے مطابق جموں و کشمیر میں کورونا مریضوں کی مجموعی تعداد 38،223 تک پہنچ گئی ہے، جن میں سے 8022 سرگرم ہیں اور 29،484 مریض صحتیاب ہو گئے ہیں۔ اس کے علاوہ کورونا سے 717 افراد کی موت ہوئی ہے۔ ان میں سے 70 کا تعلق خطہ جموں سے ہے اور 647 کا تعلق کشمیر خطہ سے ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details