تفصیلات کے مطابق خطے جموں میں 62 کیسز جبکہ وادی کشمیر میں 428 کیسز سامنے آئے ہیں۔ علاوہ ازیں 16 افراد کی موت بھی ہوئی ہے۔
حکام نے بتایا کہ 108 کورونا مریض صحتیاب ہوگئے ہیں جن میں سے 75 کشمیر سے ہیں جبکہ 34 جموں سے ہیں اور انہیں مختلف ہسپتالوں سے ڈسچاج کیا گیا ہے۔
انتظامیہ کی جانب سے جاری کردہ میڈیا بلیٹن میں کہا گیا ہے کہ جموں و کشمیر میں کورونا متاثرین کی کُل تعداد 12،156 تجاوز کر گئی ہے، جن میں سے 5488 فعال ہیں اور 6446 صحتیاب ہو گئے ہیں اور 222 مریضوں کی موت ہوئی ہے۔ فوت شدہ افرد میں سے 204 کشمیر وادی سے ہیں جبکہ 18 جموں خطے سے ہیں۔