اردو

urdu

ETV Bharat / state

جموں و کشمیر میں آج اب تک کے سب سے زیادہ کیسز رپورٹ - کورونا سے موت

جموں و کشمیر میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 373 تازہ کورونا کیسز پائے گئے ہیں اور اس طرح سے کورونا متاثرین کی تعداد 1 لاکھ 30 ہزار 960 ہو گئی ہے۔

جموں و کشمیر میں آج اب تک کے سب سے زیادہ کیسز رپورٹ
جموں و کشمیر میں آج اب تک کے سب سے زیادہ کیسز رپورٹ

By

Published : Mar 31, 2021, 7:47 PM IST

تازہ 373 معاملات میں 73 کا تعلق جموں خطے سے ہے جبکہ 300 کا تعلق کشمیر وادی سے ہے۔ اس کے علاوہ 4 افراد کی کورونا سے موت ہوئی ہے، جن میں 1 جموں سے ہے اور 3 کشمیر وادی سے ہیں۔

حکام نے بتایا کہ ضلع سرینگر میں سب سے زیادہ 150 کیسز پائے گئے ہیں۔ ضلع وار تفصیلات فراہم کرتے ہوئے حکام نے بتایا کہ ضلع بارہمولہ میں 63 کیسز، بڈگام میں 26، پلوامہ میں 5، کپواڑہ میں 11، اننت ناگ میں 8، بانڈی پورہ میں 7، گاندربل میں 8، شوپیاں میں ایک جبکہ کولگام میں 12 معاملات سامنے آئے ہیں۔ خطے جموں کے ضلع جموں میں 45 کیسز، ادھمپور میں 9، راجوری میں 2، کھٹوعہ میں 11، سانبہ میں 3 اور پونچھ میں 3 کیسز پائے گئے ہیں۔

اس کے علاوہ 131 مریض صحتیاب ہو گئے ہیں اور انہیں مختلف ہسپتالوں سے رخصت کر دیا گیا ہے۔ صحتیاب مریضوں میں 26 کا تعلق جموں خطے سے ہے جبکہ 105 کا تعلق کشمیر وادی سے ہے۔

حکام نے بتایا کہ یونین ٹریٹری میں فل الوقت 2531 فعال کیسز ہیں جن میں سے 661 جموں خطے میں ہیں جبکہ 1870 کیسز کشمیر وادی میں ہیں۔ علاوہ ازیں 1 لاکھ 26 ہزار 435 مریض صحتیاب ہو گئے ہیں۔ وہیں 1994 افراد کی موت واقع ہوئی ہے۔

واضح رہے کہ کہ گزشتہ 3 روز سے جموں و کشمیر میں تین سو سے زیادہ کیسز ریکارڈ ہوئے ہیں۔ گزشتہ روز 359 تازہ کورونا کیسز پائے گئے ہیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details