اردو

urdu

By

Published : Aug 21, 2020, 10:20 PM IST

ETV Bharat / state

جموں و کشمیر میں مزید 654 افراد کورونا سے متاثر

آج جموں سے 114 اور کشمیر سے 540 افراد کو کورونا سے متاثر پایا گیا۔ خطہ میں کورونا کے سرگرم کیسز کی کل تعداد 6973 ہے۔

جموں و کشمیر میں مزید 654 افراد کورونا سے متاثر
جموں و کشمیر میں مزید 654 افراد کورونا سے متاثر

جموں و کشمیر میں آج ناول کوروناوائرس کے 654 مثبت معاملے درج کئے گئے جن میں 49 مسافر بھی شامل ہیں۔ تازہ معاملات کے ساتھ ہی جموں و کشمیر میں کووڈ-19 کے متاثرین کی تعداد 31371 ہوگئی۔ جبکہ اس وبا سے ہلاک ہونے والوں کی تعداد 593 ہو گئی ہے۔

آج جموں سے 114 اور کشمیر سے 540 افراد کو کورونا سے متاثر پایا گیا۔ خطہ میں کورونا کے سرگرم کیسز کی کل تعداد 6973 ہے۔

میڈیا بلیٹن میں جاری کئے گئے اعداد و شمار کے مطابق سرینگر میں 206، بارہمولہ 51، کولگام 40، شوپیاں 0، اننت ناگ 45، کپواڑہ 29، پلوامہ 33، بڈگام 68، بانڈی پورہ 52، گاندربل 16، جموں 63، کٹھوعہ 11، راجوری 3، ادھم پور 13، رامبن 2، سامبا 2، کشتواڑ 5، ڈوڈہ میں 11 اور ریاسی میں 2 مثبت معاملوں کی تصدیق ہوئی۔

کشمیر میں سری نگر 7614 معاملات کے ساتھ سرفہرست ہے۔ بارہمولہ میں 2586، کلگام 1793، شوپیان 1617، اننت ناگ 1992، پلوامہ 2238، کپواڑہ 1753، بڈگام 2044، بانڈی پورہ 1748 اور گاندربل میں 1110 کیسز درج کئے گئے ہیں۔

جموں و کشمیر میں مزید 654 افراد کورونا سے متاثر

جموں صوبے میں جموں ضلع میں 2196، راجوری 804، رامبن 634، کٹھوعہ 706، ادھم پور 693، سامبا 610، ڈوڈہ 363، پونچھ 337، ریاسی 342 اور کشتواڑ میں 191 کیسز ہیں۔

نئے کیسز کے ساتھ ہی جموں و کشمیر میں متاثرین کی مجموعی تعداد 31371 ہو گئی، جس میں کشمیر میں 24495 اور جموں میں 6876 کیسز شامل ہے۔

دریں اثنا آج کووڈ-19 کے مزید 580 مریض صحت یاب ہوچکے ہیں اور انہیں مختلف اسپتالوں سے فارغ کردیا گیا ہے۔ ان میں جموں سے 119 اور کشمیر سے 461 افراد شامل ہے۔ صحتیاب ہو چکے افراد کی کل تعداد 23225 ہے۔

جموں و کشمیر میں مزید 654 افراد کورونا سے متاثر

انتظامیہ کی جانب سے جاری کی گئی ایڈوائزی میں عوام کو یہ مشورہ دیا گیا ہےکہ وہ وقتاً فوقتاً حکومت کی طرف سے جاری کردہ مشوروں پر سختی سے عمل کریں۔ پرنٹ اور الیکٹرانک میڈیا کے لئے حکومت کی طرف سے روزانہ میڈیا بلیٹن کے ذریعہ جاری کردہ معلومات پر ہی انحصار کریں۔

لوگوں کو یہ بھی مشورہ دیا جاتا ہے کہ وہ افواہوں کو پھیلانے سے باز رہیں اور ان پر کوئی دھیان نہ دیں۔

یہ بھی پڑھیں: این سی کے سینیئر رہنماؤں کا دوسرا اجلاس منعقد

کسی بھی ایمرجنسی کی صورت میں لوگ ٹول فری نمبر 108 پر کال کرکے اپنے دروازوں پر مفت ایمبولینس خدمات حاصل کرسکتے ہیں۔ جبکہ حاملہ خواتین اور بیمار شیرخوار ٹول فری نمبر 102 پر فون کرکے مفت ایمبولینس خدمات حاصل کرسکتے ہیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details