اردو

urdu

ETV Bharat / state

جموں و کشمیر میں کووڈ 19 کے 452 نئے مثبت معاملات

مرکزی علاقہ جموں و کشمیر میں آج کورونا وائرس کے 452 نئے مثبت معاملات سامنے آئے ہیں۔

جموں و کشمیر میں کووڈ 19 کے 452 نئے مثبت معاملات
جموں و کشمیر میں کووڈ 19 کے 452 نئے مثبت معاملات

By

Published : Oct 27, 2020, 8:43 PM IST

جموں وکشمیر میں کورونا وائرس کے 452 نئے مثبت معاملات کے ساتھ کورونا متاثرین کی مجموعی تعداد بڑھ کر 92,677 ہو گئی ہے۔ آج پائے گئے کیسز میں سے 194 خطہ جموں سےجبکہ 258 خطہ کشمیر سے ہیں۔

علاوہ ازیں 751 کورونا مریض آج صحتیاب ہوئے ہیں اور انہیں مختلف ہسپتالوں سے رخصت کیا گیا ہے۔ صحتیاب ہوئے مریضوں میں 328 خطے جموں سے ہیں جبکہ 423 خطے کشمیر سے ہیں۔

حکام نے بتایا کہ 7 افراد کی موت ہوئی ہے جن میں سے 4 جموں خطے سے ہیں اور 3 کا تعلق کشمیر وادی سے ہے۔

انتظامیہ کی جانب سے جاری میڈیا بلیٹن کے مطابق 92,677 پازیٹیو کیسز میں سے 6990 کیسز فعال ہیں جبکہ 84,236 مریض صحتیاب ہو گئے ہیں۔ اس کے علاوہ 1451 افراد کی موت ہوئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: صنعت اور اقتصادیات کو فروغ دینے کے لیے زمینی قوانین میں تبدیلی: منوج سنہا


ضلع سرینگر میں اب تک سب سے زیادہ افراد کورونا سے متاثر ہوئے ہیں، جہاں کورونا متاثرین کی تعداد 18,847 ہے ان میں سے 1629 فعال ہیں جبکہ 16,871 صحتیاب ہو گئے ہیں۔ اس کے علاوہ 347 افراد کی موت ہوئی ہے۔ جموں ضلع میں کورونا متاثرین کی تعداد 17122 ہے جن میں 870 فعال ہیں اور 16001 مریض صحتیاب ہو گئے ہیں۔ 149 افراد کی موت ہوئی ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details