سرینگر:جموں و کشمیر کی گرمائی سرینگر کی پریس کالونی میں جموں و کشمیر ریکنسیلیشن فرنٹ کی طرف سے سابق معرف عسکری کمانڈر فاروق احمد ڈار المعروف بٹہ کراٹے کے خلاف جوڈیشل کمیشن نہ بنانے کے خلاف 25 اپریل تک بھوک ہڑتال شروع کی ہے۔ اس دوران ریکانسلیشن چیئرمین ڈاکٹر سندیپ ماوا نے کہا کہ اگر 24 اپریل تک انتظامیہ کی طرف کوئی بھی کمیشن نہیں بنایا گیا تو وہ پریس کالونی میں احتجاجاً خودکشی کرلیں گے۔
جموں و کشمیر ریکانسلیشن فرنٹ نے رمسا اساتذہ کے ساتھ بدھ کے روز سرینگر کی پریس کالونی میں احتجاج درج کیا۔ اس موقع فرنٹ کے چیئرمین سندیپ ماوا نے میڈیا کے ساتھ بات کرتے ہوئے کہا کہ ہم نے یہاں پہلے بھی احتجاج درج کیا تھا اور ہمارا مطالبہ تھا کہ بٹہ کراٹے کے خلاف جوڈیشل کارروائی شروع ہونی چاہئے جو شروع ہوئی ہے۔