اردو

urdu

ETV Bharat / state

سرینگر: راجیو گاندھی کے 76ویں یوم پیدائش پر تقریب کا اہتمام - غیر آئینی

جموں و کشمیر پردیش کانگریس کمیٹی کی طرف سے سرینگر میں منعقدہ ایک تقریب کے دوران آنجہانی راجیو گاندھی کے76 ویں یوم پیدائش پر انہیں خراج عقیدت پیش کیا گیا۔

سرینگر: راجیو گاندھی کے 76ویں یوم پیدائش پر تقریب کا اہتمام

By

Published : Aug 20, 2020, 8:44 PM IST

مرکز کے زیر انتظام جموں و کشمیر کے سرینگر شہر میں جمعرات کو پردیش کانگریس کمیٹی کی طرف سے سابق وزیر اعظم آنجہانی راجیوں گاندھی کو ان کے 76 ویں یوم پیدائش پر خراج عقیدت پیش کیا گیا۔

سرینگر میں واقع کانگریس دفتر پر ایک تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں کانگریس کے جموں و کشمیر کے صدر غلام احمد میر کے علاوہ سینئر لیڈارن اور متعدد کارکنان نے شمولیت کی۔

سرینگر: راجیو گاندھی کے 76ویں یوم پیدائش پر تقریب کا اہتمام

اس دوران آنجہانی راجیو گاندھی کی تصویر پر گلباری کی رسم بھی انجام دی گئی۔

اس موقعے پر میڈیا سے بات کرتے ہوئے غلام احمد میر نے راجیو گاندھی کو شاندار الفاظ میں خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے مرکز میں برسر اقتدار بی جے پی سرکار پر الزام عائد کرتے ہوے کہا کہ ’’جموں و کشمیر کی خصوصی حیثیت دفعہ 370کو غیر آئینی طور پر ختم کرکے ریاست کو دو حصوں میں تقسیم کیا گیا۔‘‘

خصوصی حیثیت کے خاتمے سے متعلق میر کا کہنا تھا کہ ’’کانگریس پارٹی پہلے سے ہی اس فیصلے کے خلاف ہے اور تب تک اس غیر آئینی فیصلے کے خلاف جدوجہد جاری رکھے گی جب تک ریاست کی خصوصی حیثیت کو بحال نہ کیا جائے گا۔‘‘

ABOUT THE AUTHOR

...view details