سرینگر:پی ڈی پی صدر اور سابق وزیر اعلیٰ محبوبہ مفتی کا کہنا ہے کہ منفرد فیملی آئی ڈی جموں وکشمیر کے لوگوں کی زندگیوں پر آہنی گرفت مضبوط کرنے کے لئے نگرانی کا ایک اور حربہ ہے۔Mehbooba mufti On creating Unique Family Id
دریں اثنا نیشنل کانفرنس نے اس مجوزہ منصوبے کے متعلق تحفظات ظاہر کرتے ہوئے اس عمل کو مشکوک قرار دیا۔Nc On Family IDs In J&K
جموں وکشمیر اپنی پارٹی کے صدر سید محمد الطاف بخاری نے اس حوالے سے اپنا رد عمل ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ ہم پہلے اس کو سمجھنے کی کوشش کریں گے پھر ایک تفصیلی بیان دیں گے۔انہوں نے کہا کہ اگر یہ لوگوں کے لئے فائدہ بخش نہیں ہوگا تو ہم کسی کو ایسا کرنے کی اجازت نہیں دیں گے۔Apni Party On Family Id
بتادیں کہ جموں وکشمیر انتظامیہ یونین ٹریٹری میں تمام کنبوں کا ایک مستند ڈیٹا بیس بنانے کا منصوبہ بنا رہی ہے جس میں ہر کنبے کے پاس ایک ’الفا عددی‘ کوڈ ہوگا جس کا مقصد سماجی بہبود کی اسکیموں کے اہل استفادہ کنندگان کا آسان انتخاب ہے۔Database of all families in JK
محبوبہ مفتی نے اس فیملی آئی ڈی کی فراہمی کے رد عمل میں پیر کو اپنے ایک ٹویٹ میں کہا کہ ’جموں وکشمیر کے تمام باشندوں کے لئے ایک فیملی آئی ڈی بنانا یہاں خاص کر 2019 کے بعد بڑھتے ہوئے عدم اعتماد کی علامت ہے‘۔
انہوں نے ٹویٹ میں لکھا ’کشمیریوں کو شک کی نگاہوں سے دیکھا جا رہا ہے اور یہ ان کی زندگیوں پر آہنی گرفت مضبوط کرنے کے لئے نگرانی کا ایک اور حربہ ہے‘۔
جموں وکشمیر نیشنل کانفرنس نے انتظامیہ کی طرف سے ہر کنبے کو الگ الگ شناختی کارڈ فراہم کرنے کے مجوزہ منصوبے پر تحفظات ظاہر کرتے ہوئے اس عمل کو مشکوک قرار دی ہے۔