جموں و کشمیر پولیس نے منگل کے روز دعویٰ کیا کہ انہوں نے سرینگر شہر کے بہوری کدل علاقے میں کشمیری پنڈت - سندیپ ماوا - کی دکان پر کام کر رہے محمد ابراہیم خان کے قتل کا معاملہ حل کرتے ہوئے تین افراد کو گرفتار کر لیا۔
پولیس کے بیان میں کہا گیا کہ ’’رواں مہینے کی 9 تاریخ کو عسکریت پسندوں نے ایک عام شہری ابراہیم خان کو سرینگر کے بہوری کدل میں ہلاک کیا تھا، خان کشمیری پنڈت سندیپ ماوا کی دکان پر کام کر رہے تھے۔‘‘
پولیس بیان کے مطابق ’’اس عسکری کارروائی کے بعد مہاراج گنج پولیس اسٹیشن میں معاملہ FIR No.) 86/2021 ) درج کیا گیا اور تحقیقات کے لیے خصوصی ٹیم تشکیل دی گئی۔
تحقیقات کے دوران معلوم ہوا کہ ضلع پلوامہ کے رہنے والے اعجاز احمد لون، نصیر احمد شاہ اور شوکت احمد ڈار نے اس عسکری کارروائی کو انجام دیا۔‘‘