جموں و کشمیر پولیس نے دعویٰ کیا ہے کہ سائبر فراڈ اور ہیکنگ میں ملوث پانے پر 23 افراد کو گرفتار کر لیا ہے۔
کشمیر زون پولیس کے انسپکٹر جنرل وجے کمار نے بتایا کہ سائبر فراڈ اور ہیکنگ سے متعلق اطلاعات موصول ہونے پر سرینگر میں واقع سائبر پولیس اسٹیشن ایف آئی آر درج کی گئی۔
انہوں نے بتایا کہ آئی ٹی ایکٹ کی دفعہ 66، 66-بی اور66-سی اور آئی پی سی کی دفعہ 419 اور 420 کے تحت مقدمہ درج کر لیا، جس کے بعد گرفتاری عمل لائی گئی۔
خبر رساں ایجنسی کے مطابق وجے کمار نے بتایا کہ اس کے علاوہ سرینگر ضلع کے مختلف کال سنٹرز پر متعدد چھاپے مارے گئے۔ آئی جی پی نے کہا کہ مجموعی طور پر 23 ملزموں کو گرفتار کیا گیا۔