اردو

urdu

ETV Bharat / state

جموں و کشمیر پنچایتوں کو کمپیوٹر، انٹرنیٹ رابطہ فراہم کیا جائے گا

محکمہ دیہی ترقی و پنچایت راج، جموں و کشمیر نے اس سے قبل سرپنچوں اور پنچوں کو کمپیوٹر کی بنیادی تربیت سے واقف کرایا تھا۔ اور ڈیجیٹل طور پر کام کرنے، ڈیجیٹل ادائیگی کرنے اور ریکارڈ وغیرہ کو برقرار رکھنے کے طریقہ کی جانکاری دی تھی۔

جموں و کشمیر پنچایتوں کو کمپیوٹر، انٹرنیٹ رابطہ فراہم کیا جائے گا
جموں و کشمیر پنچایتوں کو کمپیوٹر، انٹرنیٹ رابطہ فراہم کیا جائے گا

By

Published : Oct 28, 2020, 12:18 PM IST

جموں و کشمیر کی پنچایت راج تنظیموں کے کام کو تبدیل کرنے کے لئے حکومت تمام حلقہ پنچایتوں اور بلاک ڈیولپمنٹ کونسلوں (بی ڈی سی) کو انٹرنیٹ رابطے کے ساتھ ڈیجیٹل انفراسٹرکچر مہیا کرنے کے لئے تیار ہے۔

ان اداروں کے لئے کمپیوٹر، پرنٹرز اور اسکینروں کی خریداری کے لئے مجموعی طور پر 36.80 کروڑ روپے رکھے گئے ہیں۔ دیہی بلدیاتی اداروں کو بھی انٹرنیٹ کی سہولت سے آراستہ کیا جائے گا تاکہ وہ مؤثر اور شفاف انداز میں کام کرنے کے قابل بنے۔

محکمہ دیہی ترقی و پنچایت راج، جموں و کشمیر نے اس سے قبل سرپنچوں اور پنچوں کو کمپیوٹر کی بنیادی تربیت سے واقف کرایا تھا۔ اور ڈیجیٹل طور پر کام کرنے، ڈیجیٹل ادائیگی کرنے اور ریکارڈ وغیرہ کو برقرار رکھنے کے طریقہ کی جانکاری دی تھی۔

سکریٹری دیہی ترقی و پنچایت راج، جے اینڈ کے، شیتل نندا نے کہا، "ڈیجیٹل انفراسٹرکچر پنچایتوں کو زیادہ شفاف، جوابدہ اور مؤثر بنائے گا۔" اس اقدام کا مقصد دیہی عوام کو تیزی سے خدمات کی فراہمی کرنا ہے۔"

ABOUT THE AUTHOR

...view details