بی جے پی کے قومی جنرل سیکریٹری ترون چگھ نے کہا کہ یکم فروری کو پیش کیا گیا عام بجٹ عوام دوست ہے۔ عالمی وبا کورونا وائرس کے دوران گرتی عالمی معیشت کے بیچ وزیراعظم نریندر مودی کی قیادت والی مرکزی حکومت نے ایک شاندار اور عوامی مفاد کا بجٹ پیش کیا۔
ترون چگھ نے سرینگر میں ایک پریس کانفرنس کے دوران کہا کہ وزیر خزانہ نرملا سیتا رمن کی جانب سے 2021-22 کے لئے پیش کئے گئے بجٹ میں ملک کے ہر ایک طبقے کا خاص خیال رکھا گیا ہے خاص کر متواسط سے لےکر غریب طبقے تک کا۔
انہوں نے کہا کہ آزادی کے بعد سے یہ پہلا موقع ہے جب لوگوں کے صحت کی طرف خصوصی توجہ مرکوز کر کے روایت سے ہٹ کر صحت کے لئے مختض رقم کو 137فیصد بڑھا دیا گیا جو کہ نہ صرف خوش آئند ہے بلکہ قابل ستائش بھی۔
انہوں نے کہا کہ جموں و کشمیر کی ترقی، صحت اور دیگر اہم فلاحی اسکیموں کے لیے 30757 کروڑ روپے مختص کیے جانے سے یہاں کے مختلف ترقیاتی پروجیکٹز کی تکمیل میں سرعت لائی جاسکتی ہے۔
ترون چگھ نے کہا کہ ملک کے ایک عام شہری سے لے کر امیر شخص کو میڈیکل کور اسکیم کے دائرے میں لایا گیا ہے۔
چند برسوں کی حصولیابوں کا ذکر کرتے ہوئے قومی جنرل سیکرٹری ترون چگھ نے پریس سے مخاطب ہو کر کہا کہ مرکزی حکومت نے غریب عوام تک بنا کسی خرچ کے صحت سہولیات پہنچانے کے لئے دس لاکھ سے زائد گولڈن ہیلتھ کارڈ اجرا کیے ہیں۔
جموں و کشمیر اب رُکے گا نہیں: ترون چگھ - development track
ترون چگھ نے کہا کہ جموں و کشمیر میں بنیادی تعلیمی سہولیات کو بہتر بنانے کے لیے 15 ہزار گڈول اسکولوں کو قائم کرنے کی منظوری بھی دی گئی تاکہ یہاں کے بچوں کو بہتر اور معیاری تعلیم میسر ہوسکے۔
وہیں اس سے بھی اطمینان بخش بات یہ ہے کہ دس ہزار سے زیادہ لوگوں نے گزشتہ چالیس دنوں کے اندر اس صحت اسکیم اور کارڈ سے استفادہ کیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ جموں و کشمیر میں بنیادی تعلیمی سہولیات کو بہتر بنانے کے لیے 15 ہزار گڈول اسکولوں کو قائم کرنے کی منظوری بھی دی گئی تاکہ یہاں کے بچوں کو بہتر اور معیاری تعلیم میسر ہوسکے ۔
ترون چگھ نے جموں و کشمیر کے کئی ترقیاتی پروجیکٹز کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ جموں و کشمیر کو گیس پائپ لائن سے جوڑنا ایک اہم پیش رفت ہے جس سے یہاں کے لوگوں کو بنا کسی مشکلات اور پریشانی کے گیس براہ راست گھروں تک پہنچ جائے گا۔