اردو

urdu

ETV Bharat / state

Snowfall Prediction in Kashmir کشمیر میں ہلکی بارشوں اور برفباری کی پیشگوئی - کشمیر برفباری کی پیش گوئی

محکمہ موسمیات نے وادی کشمیر میں جمعہ سے منگل تک موسم ابر آلود رہنے اور ہلکی سے درمیانہ درجے کہ بارشوں اور برفبار کی پیش گوئی کی ہے۔ Met Predicts Snowfall in Kashmir

کشمیر میں ہلکی بارشوں اور برفباری کی پیشگوئی
کشمیر میں ہلکی بارشوں اور برفباری کی پیشگوئی

By

Published : Feb 17, 2023, 3:17 PM IST

سرینگر (جموں و کشمیر): محکمہ موسمیات نے وادی کشمیر میں اگلے 24 گھنٹوں کے دوران ہلکی سے درمیانہ درجےکی برفباری اور بارشوں کی پیش گوئی کی ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق 17 سے 21 فروری تک وادی کشمیر میں موسم ابر آلود رہے گا اور اس دوران ہلکی برفباری اور بارشیں بھی ہو سکتی ہیں، تاہم مجموعی طور پر موسم خشک رہنے کا امکان بھی ظاہر کیا گیا ہے۔ اگر چہ گزشتہ کل، دن بھر مطلع صاف رہا لیکن جمعہ کی صبح سے موسم ابر آلود ہے۔ اس بیچ سرینگر میں گزشتہ شب کا کم سے کم درجہ حرارت 2.8 ڈگری سیلشیس درج کیا گیا ہے جبکہ سیاحتی مقام پہلگام میں منفی 0.9 ڈگری اور گلمرگ میں منفی0.2 ڈگری سیلشیس ریکارڈ کیا گیا۔

وہیں قاض گنڈ میں گزشتہ رات کا کم سے کم درجہ حرارت 1.8ڈگری اور کوکر ناگ منفی o.6 ڈگری سیلشیس رہا۔ کپوارہ میں رات کا کم سے کم درجہ حرارت 0.6ڈگری سیلشیس ریکارڈ کیا گیا۔ بانہال میں 5.2 ،کٹرا میں 12.2ڈگری جبکہ بھدرواہ میں شبانہ درجرارت 6.4 ڈگری سیلشیس تھا۔ ادھر، جموں میں رات کا کم سے کم درجہ حرارت 12.9 ڈگری سیلشیس ریکارڈ کیا گیا۔ یونین ٹیریٹری لداخ کے لہیہ اور کرگل اضلاع میں بالترتیب منفی 7 اور منفی 10.8 ڈگری سیلشیس درج کیا گیا۔

مزید پڑھیں:snowfall in Valley وادی کے میدانی اور بالائی علاقوں میں تازہ برفباری کا سلسلہ شروع

ABOUT THE AUTHOR

...view details