سابق وزیر اعلیٰ اور نیشنل کانفرس کے نائب صدر عمر عبد اللہ نے کہا کہ ’’صحافیوں کو پولیس جس بے رحمی سے مارپیٹ کر رہی ہے یہ بے حد افسوسناک ہے۔‘‘
عمر عبداللہ نے ٹویٹ کے ذریعے صحافیوں کو عتاب کا نشانہ بنانے کی مذمت کرتے ہوئے کہا: ’’صحافی محض اپنا کام کر رہے تھے اور خبروں کی اطلاع دینا انکا کام ہے، وہ مصنوعی خبر نہیں بناتے نہ ہی واقعات کو انجینئر کرتے ہیں، بلکہ خبروں کی عکس بندی اور واقعات کو رپورٹ کرتے ہیں۔‘‘
انہوں نے ایل جی منوج سنہا کی جانب سے اس واقعے کی نوٹس لینے اور دوبارہ ایسا نہ ہونے کی امید ظاہر کی۔
مزید پڑھیں: سرینگر میں صحافیوں اور عزاداروں کی پٹائی
پیپلز کانفرنس نے صحافیوں کی مار پیٹ پر اپنا ردعمل ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ ’’صحافیوں کی بے رحمانہ طریقے سے مار پیٹ کرنا قابل مذمت ہے۔‘‘