غیر سرکاری ادارے کے تعاون سے سرینگر میونسپل کارپریشن نے اس تقریب کا انعقاد عمل میں لایا جس میں جمموں و کشمیر کے ایل جی منوج سنہا نے مہمان خصوصی کے طور شرکت کی۔ سول اور پولیس انتظامیہ کے اعلی عہدیداران کے علاوہ عام لوگوں نے بھی اس پروگرام میں شرکت کی۔
"بیٹیل آف بیڈس" میں وادی کشمیر کے الگ الگ بینڈس نے موسیقی کے اس پروگرام اپنے فن کا مظاہرہ کر کے حاضرین سے داد وتحسین حاصل کی جبکہ کئی بینڈس نے پالیتھن اور پلاسٹک کے استعمال سے ماحول پر ٘پڑنے والے منفی اثرات سے اپنے سنگیت کے ذریعے ایک بھی پیغام دیا۔
اس موقع پر لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے اپنے خطاب میں کہا کہ وادی کشمیر کسی زمانے میں ماحولیاتی آلودگی سے صاف و پاک ہواکرتی تھی۔ یہاں جھیل، ندی نالے اور دریاں صاف و شفاف ہونے کی مثالیں ملک اور بیرون ملک میں دی جاتی تھیں لیکن افسوس آج وادی کشمیر دیگر بڑے شہروں کی طرح انسانی مداخلت اور خاص طور پر پلاسٹک کے بے جا استعمال سے آلودہ ہوتی جارہی ہے۔
ایل جی نے کہا کہ اگرچہ انتظامیہ پالیتھن اور پلاسٹک کے استعمال کی روک تھام اور شہر سرینگر کو پالیتھن فری بنائے جانے کے لیے مختلف ٹھوس اور کارگر اقدامات پر کام رہی ہے تاہم بغیر لوگوں کے تعاون کے اس پر قابو نہیں پایا جاسکتا ہے۔ ایسے میں عوام کو بھی اپنی ذمہ داریوں کا احساس و ادراک کرنے کی بے حد ضرورت ہے۔
تقریب پر میونسپل کارپوریشن سرینگر کے مئیر نے مہمان کا استقبال کرتے ہوئے تقریب کے اغراض و مقاصد بیان کئے جبکہ ایس ایم سی کی جانب سے اٹھائے جارہے اقدامات کا ذکر بھی کیا۔