اردو

urdu

ETV Bharat / state

Several Structures Demolished in Nigeen : سرینگر کے مضافات نگین میں انہدامی کارروائی - لیکس کنزرویشن اینڈ منیجمنٹ اتھارٹی انہدامی کارروائی

لیکس کنزرویشن اینڈ منیجمنٹ اتھارٹی J&K Lake Conservation and Management Authorityکے عہدیدارن نے لوگوں سے اپیل کی ہے کہ وہ گرین بیلٹ کے حدود میں آنے والے علاقوں میں کسی بھی قسم کی تعمیراتی سرگرمی انجام دینے سے باز آئیں۔

سرینگر کے مضافات نگین میں انہدامی کارروائی
سرینگر کے مضافات نگین میں انہدامی کارروائی

By

Published : Apr 20, 2022, 6:57 PM IST

لیکس کنزرویشن اینڈ منیجمنٹ اتھارٹی J&K Lake Conservation and Management Authorityنے انہدامی کارروائی کو جارہی رکھتے ہوئے نگین جھیل کے آس پاس اور گرین بیلٹ میں غیر قانونی طریقے سے تعمیر کئے گئے کئی ڈھانچے منہدم کیے۔ Several Structures Demolished in Nigeen لیکس کنزرویشن اینڈ منیجمنٹ اتھارٹی LCMAکی انفورسمنٹ ونگ نے نگین علاقے میں کارروائی عمل میں لاکر اُن تعمیرات کو منہدم کیا جوکہ غیر مجاز تھے۔ Demolition Drive in Nigeen, Srinagarانفورسمنٹ ونگ کے مطابق انہدامی کارروائی کے دوران ایک کنکریٹ پلنتھ ،2 یک منزلہ اور چند دو منزلہ تعمیر کئے جا رہے رہائشی مکانات کو منہدم کیا گیا۔

سرینگر کے مضافات نگین میں انہدامی کارروائی

لیکس کنزرویشن اینڈ منیجمنٹ اتھارٹی J&K Lake Conservation and Management Authorityکے عہدیدارن نے لوگوں سے اپیل کی ہے کہ وہ گرین بیلٹ کے حدود میں آنے والے علاقوں میں کسی بھی قسم کی تعمیراتی سرگرمی انجام دینے سے باز آئیں۔ Demolition Drive in Srinagarوہیں انہوں نے کہا ہے کہ بغیر اجازت کے کسی بھی قسم کا تعمیراتی ڈھانچہ کھڑا کرنے کی اجازت نہیں دی جاسکتی ہے۔

ادھر چند روز قبل ایل سی ایم اے کے چیئرمین کی صدارت میں بلڈنگ پرمیشن اتھارٹی کی 119 ویں میٹنگ کے دوران 38 درخواست دہندگان کو قانون کے تحت تعمیرات بنانے کی اجازت دے دی گئی ہے۔ Several Structures Demolished in Nigeen واضح رہے کہ کئی عناصر قانون کی خلاف ورزی کرتے ہوئے بنا کسی اجازت نامے کے ایسی جگہوں پر تعمیرات کھڑا کرنے کے طاق میں رہتے ہیں جہاں پہلے سے ہی متعلقہ محکمہ جات نے پابندی عائد کر رکھی ہے۔

دریں اثناء، جنوبی کشمیر میں سب ضلع انتظامیہ کوکرناگ کی جانب سے ’’کوکرناگ ماسٹر پلان کی خلاف ورزی‘‘ کی پاداش میں انہدامی کارروائی Drive Against Encroachment in Kokernagکے دوران 8ڈھانچوں کو منہدم کیا گیا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details