نیشنل ہیلتھ مشن کے تحت وادی کشمیر میں ملک کی پہلی 'مدر اینڈ چائلڈ ہیلتھ ' Mother and Child Health پر دو روزہ کنکلیو کا انعقاد کیا گیا، جس میں ملک بھر سے طبی ماہرین اور متعلقہ افسران شرکت کر رہے ہیں Maternal, Child Health Conclave in Srinagar۔ اس کنکلیو کا افتتاح آج جموں و کشمیر کے ایل جی منوج سنہا نے سرینگر کے ایس کے آئی سی سی میں کیا۔ کنکلیو کا موضوع ملک میں زچگی سے قبل اور زچکی کے بعد ماں اور بچے کی صحت کو کس طرح بہتر کیا جائے گا۔
Maternal, Child Health Conclave: ماں اور بچے کی صحت کے موضوع پر کشمیر میں پہلا کنکلیو
نیشنل ہلتھ مشن کے تحت وادی کشمیر میں منعقد ہونے والی ملک کی پہلی دوروزہ' مدر اینڈ چائلڈ ہیلتھ' کنکلیو میں طبی ماہرین نوازائد بچوں کی شرح اموات، حاملہ خواتین کی سیزیریئن میں کمی اور اس سے منسلک تمام پہلوؤں پر بات تبادلہ خیال کریں گے۔ Maternal Child Health Conclave in Srinagar
اس پروگرام کے دوران طبی ماہرین اور متعلقہ افسران اپنی ریاستوں کے متعلق ڈیٹا اور تجربوں و طبی سہولیات پر گفتگو کریں گے اور نیشنل ہیلتھ مشن میں مزید بہتری لانے سے متعلق مباحثے کریں گے۔ کنکلیو کے انعقاد کرنے پر ایل جی منوج سنہا نے کہا کہ 'جموں و کشمیر انتظامیہ فیملی ہیلتھ کو بہتر بنانے کے پرعزم ہے اور ان کی پہلی ترجیح بھی یہی ہے۔ ' انہوں نے مزید کہا کہ آنے والے وقت میں فیملی ہیلتھ پر مزید فنڈز خرچ کیے جائیں گے۔'
نیشنل ہیلتھ مشن کے منیجنگ ڈائریکٹر یاسین چودھری نے بتایا کہ اس دو روزہ کنکلیو میں طبی ماہرین نوازائد بچوں کی شرح اموات، حاملہ خواتین کی سیزیریئن میں کمی اور اس سے منسلک تمام پہلوؤں پر بات ہوگی اور ایک پالسی مرتب کی جائے گی'۔
مزید پڑھیں: