سرینگر:جموں وکشمیر اور لداخ ہائی کورٹ نے ایک عرضی کو نمٹایا جس میں سابق انڈین پولیس سروس (آئی پی ایس) افسر بسنت کمار نے رہائش، گاڑی اور حفاظتی کور طلب کیا تھا۔ بتادیں کہ وزارت امور داخلہ نے ماہ گزشتہ 'عوامی مفاد' میں بسنت کمار کی قبل ازوقت ریٹائرمنٹ کا حکم صادر کیا تھا۔
ہائی کورٹ کے جج رجنیش اوسوال نے 11 ستمبر کو ایک حکمنامے میں درخواست گزار بسنت رتھ کو اپنی شکایات کے ازالے کے لئے متعلقہ ایجنسیوں کی طرف رجوع کرنے کی اجازت دی ہے۔رٹ پٹیشن میں عرضی گزار نے خود کو ضلع سانبہ کا رہائشی ظاہر کیا تھا اور ہائی کورٹ کی سرینگر ونگ کے سامنے عرضی دائر کی تھی جس میں جواب دہندگان سے اس کے حق میں رہائش اور گاڑی کے ساتھ ساتھ حفاظتی کور طلب کی گئی تھی۔