اردو

urdu

ETV Bharat / state

لیفٹیننٹ گورنر نے کیا الیکٹرانک ویکسین انٹیلی جنس نیٹ ورک کا افتتاح - یونین ٹیریٹری

ای وی آئی این کی بعض خصوصیات میں درجۂ حرارت کو کنٹرول کرنا، ہنگامی صورتحال کے دوران ویکسین تک رسائی، ویکسین لاجسٹکس اور روٹ پلاننگ وغیرہ بھی شمال ہیں۔

لیفٹیننٹ گورنر نے کیا الیکٹرانک ویکسین انٹیلی جنس نیٹورک کا افتتاح
لیفٹیننٹ گورنر نے کیا الیکٹرانک ویکسین انٹیلی جنس نیٹورک کا افتتاح

By

Published : Dec 19, 2020, 10:03 AM IST

جموں و کشمیر میں ویکسین کی تقسیم کاری کو معقول اور منظم بنانے کے لئے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے راج بھون جموں میں الیکٹرانک ویکسین انٹیلی جنس نیٹ ورک (eVIN) کا آغاز کیا۔

اس موقع پر لیفٹیننٹ گورنر کے مشیر راجیو رائے بھٹناگر، چیف سیکریٹری بی وی آر سبرامنیم، فائنانشل کمشنر H&ME اٹل ڈولو، سی ای او NHM بھوپندر کمار اور ڈائریکٹر ہیلتھ سروسز ڈاکٹر رینو شرما موجود تھے۔

اٹل ڈولو نے جموں و کشمیر میں eVIN کی پیشرفت سے متعلق ایک جامع پریزنٹیشن دیا۔ انہوں نے لیفٹیننٹ گورنر کو بتایا کہ کولڈ چین پوائنٹس (CCPs) کے میٹا ڈاٹا کی eVIN کلاؤڈ سرور پر اپ لوڈنگ کا عمل مکمل ہوچکا ہے۔

لیفٹیننٹ گورنر نے کیا الیکٹرانک ویکسین انٹیلی جنس نیٹورک کا افتتاح

ای وی آئی این کی بعض خصوصیات سے متعلق لیفٹیننٹ گورنر کو آگاہی فراہم کی گئی کہ یہ انوکھا ویب پر مبنی نظام موبائل اور ویب پر مبنی ایپلیکیشن پر مشتمل ہے جو کولڈ چین ہینڈلرز کے لئے ریئل ٹائم اسٹاک انوینٹری کو مؤثر طریقے سے منظم کرنے کی تکنیک پر کام کرتا ہے، اس کے ذریعے درجہ حرارت کو کنٹرول کیا جا سکتا ہے، جس سے ویکسین کی قوت و طاقت کو برقرار رکھا جا سکتا ہے۔ اس ایپلی کیشن سے ضرورت پڑنے پر اور ہنگامی صورتحال کے دوران ویکسین تک رسائی، ویکسین لاجسٹکس، روٹ پلاننگ وغیرہ میں بھی مدد ملتی ہے۔

یہ بھی بتایا گیا کہ جموں و کشمیر کے ہر ضلع میں مجموعی طور پر 20 ویکسین لاجسٹکس اور کولڈ چین مینیجرز (VCCMs) کی تقرری عمل میں لائی گئی ہے۔ 2 پروجیکٹ آفیسر اور 1 سینیئر پروجیکٹ آفیسر کو پوسٹ - انڈکشن (post-induction) کی جگہ تعینات کیا گیا ہے۔

فائنانشل کمشنر نے یہ بھی بتایا کہ جموں و کشمیر سال 2020-21 کے دوران 96 فیصد حفاظتی ٹیکوں کی کوریج کے ساتھ ملک میں تیسرے نمبر پر ہے۔ NFHS5 کی جانب سے کی گئی سروے اور حال ہی میں شائع کردہ اعداد و شمار کے مطابق یونین ٹیریٹری جموں و کشمیر ملک بھر میں 5 بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والی ریاستوں میں شامل ہے۔

لیفٹیننٹ گورنر نے محکمہ کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ محکمہ کووڈ 19 وبائی مرض کا مقابلہ کر رہا ہے اور اس مشکل وقت کے باوجود کئی محاذوں پر نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کر رہا ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details