اردو

urdu

ETV Bharat / state

جموں و کشمیر حکومت کووڈ متاثرہ افراد کو کٹس مہیا کرے گی - محکمہ اطلاعات و تعلقات عامہ

کووڈ کٹ میں ایک پلس آکسیمیٹر، پیراسیٹامول (500 گرام) کی 10 گولیاں، ایورمیکٹن (12 ملی گرام) کی تین گولیاں، ایزترمائسن (500 گرام) کی پانچ گولیاں، زنک کی پانچ گولیاں، وٹامن سی کی 10 گولیاں اور وٹامن ڈی کی چار گولیاں شامل ہیں۔

جموں و کشمیر حکومت کووڈ متاثرہ افراد کو کٹس مہیا کرے گی
جموں و کشمیر حکومت کووڈ متاثرہ افراد کو کٹس مہیا کرے گی

By

Published : May 9, 2021, 10:19 AM IST

جموں و کشمیر میں کووڈ کیسز میں اضافہ کے ساتھ ہی حکومت نے ہفتے کے روز کہا کہ وہ یونین ٹیریٹری کے تمام مثبت مریضوں میں کووڈ کٹس فراہم کرے گی۔

کٹ کی تقسیم کے لئے مہم آج سے جموں و کشمیر ڈویژنز سے بالترتیب متعلقہ ڈویژنل کمشنرز کی جانب سے شروع ہو رہی ہے۔

یہ اعلان محکمہ اطلاعات و تعلقات عامہ (ڈی آئی پی آر)، جے اینڈ کے حکومت کے سرکاری ٹویٹر ہینڈل پر کیا گیا۔

انہوں نے ایک ٹویٹ میں لکھا: 'جموں و کشمیر میں کووڈ سے متاثرہ افراد میں کووڈ کٹ تقسیم کی جائے گی۔ تقسیم 9 مئی سے شروع ہوگی۔'

کووڈ کٹ میں ایک پلس آکسیمیٹر، پیراسیٹامول (500 گرام) کی 10 گولیاں، ایورمیکٹن (12 ملی گرام) کی تین گولیاں، ایزترمائسن (500 گرام) کی پانچ گولیاں، زنک کی پانچ گولیاں، وٹامن سی کی 10 گولیاں اور وٹامن ڈی کی چار گولیاں شامل ہیں۔

کٹ میں دو پمفلیٹس بھی ہو گے جن میں گھریلو قرنطینہ و احتیاطی تدابیر کے متعلق جانکاری ہو گی۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details