اردو

urdu

ETV Bharat / state

پرائمری تا ہائر سیکںڈری سطح کے اسکول 30 اپریل تک بند رکھنے کا فیصلہ - کشمیر میں کورونا کیسز

چند روز قبل جاری کیے گئے ایک حکمنامے میں اگرچہ اول سے بارہویں جماعت تک کے اسکولوں کو 18 اپریل تک بند رکھنے کا فیصلہ کیا گیا تھا لیکن اب اس فیصلے میں توسیع کرتے ہوئے اسکولوں کو 30 اپریل تک بند رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

پرائمری تا ہائر سیکنںڈری سطح  کے اسکول 30 اپریل تک بند رکھنے کا فیصلہ
پرائمری تا ہائر سیکنںڈری سطح کے اسکول 30 اپریل تک بند رکھنے کا فیصلہ

By

Published : Apr 15, 2021, 8:44 PM IST

جموں و کشمیر میں کورونا کے مثبت معاملات میں بے تحاشہ اضافے کے پیش نظر پرائمری تا ہائر سیکنڈری سطح کے اسکولوں کو 30 اپریل تک بند رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ اس حوالے سے باضاباطہ طور پر ایک حکمنامہ بھی جاری کر دیا گیا ہے۔

چند روز قبل جاری کیے گئے ایک حکمنامے میں اگرچہ اول سے بارہویں جماعت تک کے اسکولوں کو 18 اپریل تک بند رکھنے کا فیصلہ کیا گیا تھا لیکن اب اس میں مزید توسیع عمل میں لاکر 30 اپریل تک بند رکھنے کا فیصلہ لیا گیا ہے۔

وہیں اسکولوں کے ساتھ ساتھ اب تمام نجی کوچنگ مراکز کو بھی بند کرنے کا بھی حکنمامہ جاری کیا گیا ہے۔

سردیوں میں مہلک کورونا وائرس کے یومیہ سامنے آنے والے کیسز کی تعداد میں کافی حد تک کمی درج کی جارہی تھی لیکن مارچ کا مہینہ شروع ہوتے ہی کورونا وائرس کے مثبت معاملات میں ہر گزرتے دن کے ساتھ اضافہ درج ہو رہا ہے۔ چند دنوں سے یومیہ سینکڑوں کی تعداد میں کورونا کے مثبت کیسز درج کئے جارہے ہیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details