اردو

urdu

ETV Bharat / state

Central Land Acquisition Act in JK: جموں و کشمیر میں سینٹرل لینڈ ایکوزیشن ایکٹ کے تحت مسودہ تیار - زمین کے لیے معاوضہ

جموں و کشمیر میں سینٹرل لینڈ ایکوزیشن ایکٹ نافذ ہونے سے ان زمین مالکان کو منصفانہ معاوضہ دیا جائے گا جن کی زمین سرکاری تعمیرات کے لیے لی جائے گی۔ Central Land Acquisition Act in JK

j-and-k-govt-notifies-draft-rules-under-central-land-acquisition-act
جموں و کشمیر میں سینٹرل لینڈ ایکوزیشن ایکٹ کے تحت مسودہ تیار

By

Published : Jun 24, 2022, 10:38 PM IST

سرینگر:جموں وکشمیر انتظامیہ نے یوٹی میں جموں وکشمیر تنظیم نو قانون 2019 کے تحت "سینٹرل لینڈ ایکوزیشن ایکٹ"زمین کے حصول، باز آباد کاری یعنی ری سیٹلمنٹ ایکٹ 2013 لاگو کیا ہے۔ اس قانون کے تحت ان زمین مالکان کو منصفانہ معاوضہ دیا جائے گا جن کا زمین سرکاری تعمیرات کے لیے لی جاتی ہے۔ Central Land Acquisition Act in JK

سرکاری ترجمان کے بیان کے مطابق جموں وکشمیر انتظامیہ نے مذکورہ ایکٹ کی دفعہ 109 کے تحت عطا کردہ اختیارات کے تحت ایک مسودہ قانون تیار کیا ہے جس کو شہریوں یا متاثرہ مالکان کی تجاویز اور اعتراضات کے لیے شائع کیا گیا ہے۔ ترجمان کا کہنا ہے کہ قوانین کا مسودہ محکمہ مال کی ویب سائٹ (https://jkrevenue.nic.in) پر دستیاب ہے۔

مزید پڑھیں:



ترجمان کا کہنا ہے کہ مالکان کی طرف سے مذکورہ مسودہ پر تجاویز یا اعتراضات پندرہ روز کی مدت ختم ہونے کے بعد زیر غور لائے جائیں گے۔ شہریوں سے کہا گیا ہے کہ وہ اعتراضات یا تجاویز کو کمشنر سیکرٹری محکمہ ریونیو سول سیکرٹریٹ جموں اور سرینگر کو ای میل psjkrevenue17@gmail.com پر ارسال کر سکتے ہیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details