جموں وکشمیر حکومت نے کہا ہے کہ 2020-2021 میں اب تک 21.99 لاکھ ڈومیسائل درخواستں موصول ہوئی جن میں 18.52 لاکھ سے زیادہ ڈومیسائل سرٹیفکیٹ جاری کیے گئے ہیں۔
جموں و کشمیر کے بیس اضلاع سے موصولہ اعدادوشمار کے مطابق 21،99،513 افراد نے ڈومیسائل سرٹیفکیٹ کے حصول کے لئے درخواست دی، جن میں سے 20،87،815 درخواستیں ہر لحاظ سے مکمل پائی گئیں، جبکہ باقی 1،11،698 کو نااہل قرار دے کر مسترد کردیا گیا۔ تاہم 20،87،815 مکمل درخواستوں کے خلاف میں سے 18،52،355 افراد (88.72٪) کو آج تک ڈومیسائل سرٹیفکیٹ جاری کردیئے گئے ہیں اور باقی عمل میں ہیں۔
مرکزی علاقہ میں جاری ڈومیسائل کے کل سرٹیفکیٹ میں سے شق 1 (اے) اور شق 1 (بی) (پی آر سی ہولڈرز اور ان کے بچوں) کے تحت 1627461 سے زیادہ ڈومیسائل جاری کیے گئے، جبکہ 172565 کو شق 2 (اے) اور شق 2 کے تحت سرٹیفکیٹ جاری کیے گئے۔