اردو

urdu

ETV Bharat / state

Uniform Academic Calendar in JK پہلی سے نویں جماعت کے امتحانات اب مارچ میں منعقد ہوں گے

محکمہ اسکول ایجوکیشن نے آج ایک حکم نامہ جاری کرتے ہوئے جموں و کشمیر میں یکساں تعلیمی کیلنڈر نافذ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ حکم نامے کے مطابق پہلی سے نویں جماعت کے سالانہ امتحانات اب نومبر کے بجائے مارچ آپریل میں منعقد کیے جائیں گے۔Uniform Academic Calendar in JK

j-and-k-govt-implements-uniform-academic-calendar-exams-in-march-april-session
Etv Bharatپہلی سے نویں جماعت کے امتحانات اب مارچ میں منعقد ہوں گے

By

Published : Oct 7, 2022, 3:34 PM IST

سرینگر:محکمہ اسکول ایجوکیشن نے جموں و کشمیر میں سبھی جماعتوں کے لیے یکسیاں تعلیمی کلینڈر نافذ کیا ہے، جس کے تحت اب پہلی سے نویں جماعت کے سالانہ امتحانات مارچ۔اپریل میں منعقد کیے جائیں گے۔Uniform Academic Calendar in JK
اس حوالے سے جمعہ کو باضابطہ طور پرنسپل سیکرٹری محکمہ اسکول ایجوکیشن کی جانب سے ایک حکم نامہ جاری کیا گیا۔حکم نامے کے مطابق یکسیاں تعلیمی کلینڈر کے نفاذ کو منظوری دی گئی ہے ۔ایسے میں اب تمام سرکاری اور پرائیویٹ اسکولوں میں پہلی سے 9ویں جماعت کے امتحانات مارچ ۔اپریل سیشن میں لیے جائیں گے۔حکم نامہ میں یہ بھی کہا گیا یے کہ نیا داخلہ کلینڈر آئندہ برس مارچ کے مہینے سے شروع ہوگا۔Annual exams in Kashmir schools
یہ بات قابل ہے کہ جموں وکشمیر انتظامیہ نے دسویں سے بارہویں جماعت کے بورڈ امتحانات مارچ سیشن سے منعقد کرنے کا پہلے ہی حکم جاری کیا ہے۔march session for 10th & 12th

مزید پڑھیں:اول سے نویں جماعت تک کے امتحانات مارچ سیشن میں منعقد ہونے کے قوی امکانات Classes 1 to 9 Exams


جموں و کشمیر میں تھیوری امتحان مارچ کے پہلے ہفتہ سے جموں سمر زون کے موجودہ اکیڈمک کلینڈر کے مطابق منعقد کیا جائے گے،سوائے جموں کے چند مشکل علاقوں کے اور خطہ کشمیر کے کچھ علاقوں میں،تاہم مشکل علاقوں میں امتحان میں تاخیر اور اپریل کے دوسرے ہفتے سے تجویز کردہ کلینڈر کے مطابق انعقاد کیا جائے گا جب یہ علاقے مکمل طور پر قابل رسائی بن جائے گے۔اگر چہ ان مشکل علاقوں میں الگ الگ امتحان لیا جائے گا، لیکن امتحانات کے نتائج کا اعلان بیک وقت کیا جائے گا۔

بتادیں کہ گزشتہ روز ڈائریکٹر اسکول ایجوکیشن کشمیر تصدق حسین میرنے کہا تھا کہ اول سے نویں جماعت تک کے طلبہ کے امتحانات کا مارچ سیشن میں منعقد ہونے کے قوی امکانات ہیں اور اس سلسلے میں ایک دو دنوں کے اندر باقاعدہ اعلان کیا جائے گا۔Classes 1 to 9 Exams

ABOUT THE AUTHOR

...view details