اردو

urdu

By

Published : Jul 19, 2023, 11:19 AM IST

ETV Bharat / state

JK Committee To Monitor Online Services جموں و کشمیر میں آن لائن خدمات کی نگرانی کیلئے پانچ رکنی کمیٹی تشکیل

حکم نامے میں مزید کہا گیا ہے کہ جموں وکشمیر میں پبلک سروس گارنٹی ایکٹ 2011 کے تحت عوامی خدمات میں شفاف اور وقت کی پابندی کو یقینی بنانے اور شکایت کے ازالے کے لیے آٹو اپیل سسٹم بنایا گیا ہے۔

جموں و کشمیر میں آن لائن خدمات کی نگرانی کیلئے پانچ رکنی کمیٹی تشکیل
جموں و کشمیر میں آن لائن خدمات کی نگرانی کیلئے پانچ رکنی کمیٹی تشکیل

سرینگر:حکومت نے ایک اہم اقدام کے طور پر بغیر کسی پریشانی اور صاف و شفاف بنیادوں پر آن لائن خدمات کی فراہمی کو یقینی بنانے کے لیے پرنسیپل سیکرٹری جل شکتی محکمہ کی سربراہی میں پانچ رکنی کمیٹی تشکیل دی ہے جو آٹو اپیل سسٹم پر آن لائن خدمات کی نگرانی کرے گی۔ جی اے ڈی کے کمشنر سیکرٹری سنجیو ورما کی جانب سے جاری کئے گیے آرڈر زیر نمبر (GAD) jk-860 میں کہا گیا ہے کہ حکومت نے آٹو اپیل سسٹم پر آن لائن خدمات کی نگرانی کے لئے پانچ رکنی کمیٹی تشکیل دی ہے۔
حکم نامے میں مزید کہا گیا ہے کہ جموں وکشمیر میں پبلک سروس گارنٹی ایکٹ 2011 کے تحت عوامی خدمات میں شفاف اور وقت کی پابندی کو یقینی بنانے کے لیے آن لائن خدمات کے ساتھ ساتھ اپیلوں کی نگرانی کے لئے آٹو اپیل سسٹم بنایا گیا ہے۔ تشکیل دی گئی پانچ رکنی کمیٹی میں پرنسپل سیکرٹری محکمہ جل شکتی چئیرمین نامزد کیے گئے ہیں، جب کہ دیگر چار ممبران میں کمشنر سیکرٹری محکمہ انفارمیشن ٹیکنالوجی، سیکرٹری برائے محکمہ عوامی شکایات، سیکرٹری برائے محکمہ قانون، انصاف و پارلیمانی امور اور محکمہ عمومی انتظامیہ کے سپیشل سیکریٹری بھی شامل ہیں۔
مزید پڑھیں: Cinema Halls In Kashmir گاندربل، باںڈی پورہ اور کولگام میں امسال سینما ہال بنیں گے، منوج سنہا
کمیٹی کے شرائط اور ضوابط کے بارے میں کہا گیا ہے کہ جموں وکشمیر پبلک سروس گارنٹی ایکٹ 2011 کے تحت درج کردہ عوامی خدمات کی وقتی فراہمی کی نگرانی کے لئے آٹو اپیل سسٹم تک رسائی حاصل ہوگی۔

For All Latest Updates

ABOUT THE AUTHOR

...view details