جموں وکشمیر حکومت نے کل (5 اگست 2020) سے لاک ڈاؤن کو عملی جامہ پہنانے کے مقصد سے اضلاع کو ریڈ، اورینج اور گرین زون میں تقسیم کیا ہے۔
ڈیزاسٹر مینجمنٹ ایکٹ 2005 کی دفعہ 24 کے تحت حاصل کردہ اختیارات کے استعمال میں ریاستی ایگزیکٹو کمیٹی کے چیئرپرسن کی جانب سے جاری کردہ ایک حکم میں صوبہ کشمیر کے تمام اضلاع (ضلع بانڈی پورہ کے علاوہ) اور صوبہ جموں کے ضلع رامبن کو ریڈ زون قرار دیا گیا ہے۔ کٹھوعہ، سانبہ، بانڈی پورہ، ریاسی، ادھم پور، پونچھ، راجوری اور جموں اضلاع کو اورینج زون اور ڈوڈہ اور کشتواڑ کو بطور گرین زون قرار دیا گیا ہے۔
حکم نامے میں کہا گیا ہے کہ قومی شاہراہ پر لکھن پور کنٹینمنٹ زون ہوگا جس میں 500 میٹر کا بفر ہوگا۔