اردو

urdu

ETV Bharat / state

حکومت نے پالیسی ایڈووکیسی ریسرچ سینٹر کے ساتھ مفاہمت نامہ پر دستخط کیے - لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا

لیفٹیننٹ گورنر نے کہا کہ 'سرمایہ کاروں کی جانب سے عملی اقدامات پر مبنی پالیسیاں اور اسٹریٹجک سرمایہ کاری جموں و کشمیر میں زراعت اور صنعتی شعبوں میں حقیقی بدلاؤ لائے گی جب کہ پیداواری صلاحیت میں اضافہ اور معیار کو فروغ ملے گا۔'

حکومت نے پالیسی ایڈووکیسی ریسرچ سنٹر کے ساتھ مفاہمت نامہ پر دستخط کیے
حکومت نے پالیسی ایڈووکیسی ریسرچ سنٹر کے ساتھ مفاہمت نامہ پر دستخط کیے

By

Published : Jun 10, 2021, 12:40 PM IST

جموں و کشمیر حکومت نے سول سیکرٹریٹ میں پالیسی ایڈووکیسی ریسرچ سینٹر کے ساتھ مفاہمت ناموں پر دستخط کیے۔

لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا کی موجودگی میں حکومت کے پرنسپل سکریٹری نوین کمار چودھری، محکمہ زراعت کی پیداوار اور کسانوں کی بہبود کی مینیجنگ ڈائریکٹر انکیتا کار کی موجودگی میں مفاہمت نامہ پر دستخط کئے گئے۔

لیفٹیننٹ گورنر نے اپنے خطاب میں کہا کہ جموں و کشمیر حکومت متحرک معاشی اصلاحات کے ذریعے نئی منڈیوں کی تلاش کے لئے سرمایہ کاری، اشتراک عمل اور شراکت داری کے لئے ایک سازگار ماحولیاتی نظام تشکیل دے رہی ہے۔

لیفٹیننٹ گورنر نے کہا کہ 'ممکنہ سرمایہ کاروں کی جانب سے عملی اقدامات پر مبنی پالیسیاں اور اسٹریٹجک سرمایہ کاری جموں و کشمیر میں زراعت اور صنعتی شعبوں میں حقیقی بدلاؤ لائے گی جبکہ پیداواری صلاحیت میں اضافہ اور معیار کو فروغ ملے گا۔'

مستقبل کے نتائج اور معاہدوں سے یو ٹی کے موجودہ معاشی ماحولیاتی نظام پر پڑنے والے اثرات کے بارے میں بات کرتے ہوئے ، لیفٹیننٹ گورنر نے کہا کہ پی اے آر سی کے ساتھ حکومت کی شراکت داری سے ہم معاشی منصوبوں میں سرمایہ کاری اور معاشی کردار ادا کرنے والے شعبوں میں موثر پالیسی پر عمل درآمد کا مقصد بنارہے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ آنے والے دنوں میں دیگر اضلاع کو زرعی اور باغبانی کی مصنوعات میں ویلیو ایڈیشن کے لئے شامل کیا جائے گا، جس سے قومی اور بین الاقوامی فارم ٹو مارکٹ روابط پیدا ہوں گے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details