مرکزی وزیر خزانہ نرملا سیتارمن نے پارلیمنٹ میں آج 2021-22 مالی سال کے لیے عام بجٹ پیش کیا۔
مرکزی حکومت نے پیر کو جموں و کشمیر کے لئے موجودہ مالی سال کے لئے 30 ہزار 757 کروڑ روپئے کی گرانٹ کی تجویز پیش کی۔
وزیر خزانہ نرملا سیتا رمن نے موجودہ مالی سال کے لئے عام بجٹ پیش کرتے ہوئے یوٹی کے لئے یہ مختص کیا۔
وزیر خزانہ نرملا سیتارمن نے اعلان کیا ہے کہ جموں و کشمیر کے لیے گیس پائپ تعمیر کی جائے گی۔ وہیں لداخ کے ضلع لیہہ میں سینٹرل یونیورسٹی کا اعلان کیا گیا ہے۔
قابل ذکر ہے کہ جموں و کشمیر کے لئے گرانٹ گزشتہ سال کے برابر ہے۔ اس کا مطلب یہ ہے کہ جموں و کشمیر کے بجٹ میں ممکنہ طور پر اضافے کا امکان نہیں ہے جو ممکنہ طور پر رواں ماہ کے آخر میں پارلیمنٹ میں پیش کیا جائے گا۔
وہیں کشمیری تاجروں نے امسال کے مالی بجٹ کو مایوس کن قرار دیا ہے اور ان کا کہنا ہے کہ یہ پہلی بار ہوا ہے کہ بجٹ پیش کرنے سے پہلے ان سے کوئی رائے بھی نہیں لی گئی۔
بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے جموں و کشمیر یونٹ نے امسال کے مالی بجٹ کا خیرمقدم کرتے ہوئے عوام دوست قرار دیا ہے۔
جموں و کشمیر بی جے پی کے ترجمان الطاف ٹھاکر نے ہفتہ کے روز عوام دوست بجٹ پیش کرنے پر مرکزی وزیر خزانہ نرملا سیتارمن کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ یہ پہلی بار ہوا ہے کہ مرکز نے ایسا بجٹ پیش کیا ہے جو عام شہریوں کے لیے ہے۔