اردو

urdu

ETV Bharat / state

آل جے اینڈ کے کنٹیجینٹ پیڈ امپلائزیونین کا احتجاج - مینی ویجز ایکٹ

آل جے اینڈ کے کنٹیجینٹ پیڈ امپلائزیونین ( All J&K Contingent Paid Employees Union) نے اپنے مطالبات کے پیش نظر ہندوارہ میں احتجاج کیا۔ مینی ویجز اور ڈی پی سی واگزار کرنے کا مطالبہ دہرایا۔

Contingent Paid Employees Union protested in Handwara over their demands
آل جے اینڈ کے کنٹیجینٹ پیڈ امپلائزیونین کا احتجاج

By

Published : Jan 17, 2021, 9:46 PM IST

Updated : Jan 17, 2021, 10:09 PM IST

آل جموں و کشمیر کنٹیجینٹ پیڈ امپلائز یونین نے آج چنار پارک ہندواڑہ میں عرصہ دارز سے رکے اپنے مطالبات کے پیش نظر ایک بار پھر گورنر انتظامیہ سے اپنے واجبات، رکے ہوئے مینی ویجز اور ڈی پی سی نافذ کرنے کے مطالبے کو دہرایا۔ساتھ ہی ملازمین نے 'مینی ویجس ایکٹ' کو نافذ کرنے کا بھی زور دار مطالبہ کیا ہے۔

آل جے اینڈ کے کنٹیجینٹ پیڈ امپلائزیونین کا احتجاج

احتجاج کر رہے کنٹیجینٹ پیڈ یونین کے امپلائز یونین نے نامہ نگاروں سے کہا کہ' یہ ہماری بدقسمتی ہے کہ عرصے دارز سے آل جے اینڈ کنٹیجینٹ پیڈ یونین اپنے مطالبات کے پیش نظر احتجاج کرتے آئے ہیں لیکن کئی برسوں سے ان کا مسئلہ حل نہیں ہوا۔

انہوں نے مزید کہاکہ' مرکزی حکومت اس جانب کوئی توجہ نہیں دے رہی ہے، کئی برسوں سے یہ لوگ مرکزی حکومت سے مطالبات کرتے آئے ہیں، تاہم انتظامیہ ان کے جائز مطالبات کو پورا کرنے میں ناکامی کا مظاہرہ کررہی ہے۔

جبکہ یہ سارے ملازمین اپنے عمر کی حد پار کرچکے ہیں، ان کے بال داڑھی سفید ہوچکے ہیں اور ان سے کنٹیجینٹ کا کام لیا جارہا ہے، یہ لوگ اپنی ذمہ داریاں اتنی عمر ہونے کے باوجود بھی انجام دے رہے ہیں، لیکن حکومت ان کے مسائل حل کرانے میں عدم توجہی کا مظاہرہ کررہی ہے، نہ ان کی ملازمت کو مستقل کیا جا رہا ہے اور نہ ہی ان کے 'مینی ویجز ایکٹ' ڈی پی سی کو نافذ کیا جارہا ہے۔

مزید پڑھیں:کشمیرمیں شدید سردی کی لہر جاری

ان مسائل کے پیش نظر ان ملازمین نے انتظامیہ سے مطالبہ کیا کہ' اگر اس برس بھی ان کے مطالبات پورے نہیں کیے گئے، تو آخرکار ہم لوگ اپنے اہل خانہ کے ساتھ سڑکوں پر آنے کے لئےمجبور ہوں گے جس کی تمام تر ذمہ داری گورنر انتظامیہ اور متعلقہ محکمہ کے اعلی افسران پر عائد ہوگی۔

Last Updated : Jan 17, 2021, 10:09 PM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details