سرینگر میں کانگریس پارٹی کے صدر دفتر پر سابق وزیر اعظم راجیو گاندھی کے 77ویں یوم پیدائش کے موقع پر منعقد کی گئی ایک تقریب کے دوران غلام محمد میر نے کہا کہ ’’سیاسی کارکنوں کی ہلاکتیں حکومت کے دعووں پر بڑا سوال ہیں۔‘‘
سیاسی کارکنوں کی ہلاکتیں حکومت کے دعووں پر سوال: کانگریس انکا کہنا تھا کہ بی جے پی سرکار سیاسی حریفوں اور انکی حکومت کو تنقید کرنے والوں کا گلا گھونٹ رہی ہے۔
انہوں نے دعویٰ کیا کہ کانگرس نے ملک میں جمہوری اقدار کی بساط ڈالی تھی لیکن بی جے پی جمہوریت کا قلع قمع کر رہی ہے۔
مزید پڑھیں:’کشمیر میں سیاسی کارکنوں کے لیے کام کرنا مشکل ہوتا جا رہا ہے‘
جموں و کشمیر کانگریس کے صدر علام احمد میر نے افغانستان میں طالبان کے اقتدار میں آنے کی صورتحال سے متعلق کہا کہ ’’موجودہ حکومت نے افعانستان میں کافی پیسہ خرچ کیا ہے لیکن موجودہ صورتحال پر وزیر اعظم اور وزیر داخلہ کو لوگوں کے سامنے اپنی پالیسی واضح کرنی چاہیے۔‘‘
یاد رہے کہ سابق وزیر اعظم اور کانگرس پارٹی کے سرکردہ لیڈر راجیو گاندھی کو انکے 77ویں یوم پیدائش پر سرینگر میں پارٹی کے صدر دفتر پر خراج عقیدت پیش کیا گیا جس دوران پارٹی لیڈران و کارکنان نے انکی تصویر پر گلباری کی۔
لیڈران نے راجیو گاندھی کی سیاسی زندگی پر اپنے خیالات کا اظہار بھی کیا۔