اردو

urdu

ETV Bharat / state

J&K Chief Secretary on Houseboats: ہاؤس بوٹس کی ریٹنگ متعارف کی جائے گی، چیف سیکریٹری

جموں و کشمیر کے چیف سیکریٹری ڈاکٹر ارون کمار مہتا نے مختلف محکموں کے درمیان تال میل پر زور دیتے ہوئے ڈل اور نگین جھیلوں میں ہاؤس بوٹس کی رجسٹریشن، Chief Secretary on Houseboats تجدید اور آپریشن کے لیے سینئر سطح پر ایک کمیٹی تشکیل دینے اور پالیسی پر عمل درآمد کے لیے قانونی فریم ورک مرتب کرنے کی ہدایت دی۔

By

Published : Apr 28, 2022, 3:54 PM IST

جموں:جموں و کشمیر کے چیف سیکریٹری ڈاکٹر ارون کمار مہتا نے ڈل اور نگین جھیلوں میں ہاؤس بوٹس کی رجسٹریشن، تجدید اور آپریشن کے لئے ڈل جھیل پر پالیسی، رہنما خطوط اور پالیسی پر عمل درآمد کے لئے قانونی فریم ورک کا جائزہ لینے کے لئے ایک میٹنگ کی صدارت کی۔ Chief Secretary Arun Kumar on Houseboats ratings

میٹنگ میں پرنسپل سیکریٹری جنرل ایڈمنسٹریشن ڈیپارٹمنٹ، سیکریٹری محکمہ سیاحت، وائس چیئرپرسن جے اینڈ کے لیکس کنزرویشن اینڈ مینجمنٹ اَتھارٹی، ناظم سیاحت کشمیر نے شرکت کی جب کہ پرنسپل سیکریٹری مکانات و شہری ترقی محکمہ نے بذریعہ ویڈیو کانفرنسنگ میٹنگ میں حصہ لیا۔ Chief Secretary on Houseboats

چیف سیکریٹری نے مختلف محکموں کے درمیان تال میل پر زور دیتے ہوئے ڈل اور نگین جھیلوں میں ہاؤس بوٹس کی رجسٹریشن، تجدید اور آپریشن کے لئے سینئر سطح پر ایک کمیٹی تشکیل دینے اور پالیسی پر عمل درآمد کے لئے قانونی فریم ورک مرتب کرنے کی ہدایت دی۔

کمیٹی تمام طے شدہ اَصولوں اور طریقہ کار کی تعمیل کو یقینی بنانے کے لئے ہاؤس بوٹس کے معائنے کے لئے ذمہ دار ہوگی جس میں دیگر چیزوں کے علاوہ ساخت کی حفاظت، آگ کے خطرے، سیوریج اور فضلے کو ٹھکانے لگانا شامل ہیں۔ Kashmir Houseboat Ratingsرجسٹریشن اور رجسٹریشن کی تجدید کے لئے ہاؤس بوٹس کے تمام دستاویزات کی جانچ پڑتال کے ساتھ اسے لازمی قرار دیا جائے گا۔

کمیٹی اِس بات کو بھی یقینی بنائے گی کہ ہاؤس بوٹ کے مالک کی جانب سے فائر سیفٹی کے رہنما خطوط پر عمل کیا گیا ہے اور سالڈ لیکوڈ ویسٹ کے لئے فعال بائیو ڈائجسٹر یا اِسی طرح کا سیوریج ٹریٹمنٹ سسٹم موجود ہے۔Kashmir Tourism چیف سیکریٹری نے اَفسران کو سیاحوں کو راحت پہنچانے کے لئے سہولیات اور سروس کے معیار پر مبنی ہاؤس بوٹس کی درجہ بندی کا نظام متعارف کرنے کی بھی ہدایت دی۔ اُنہوں نے کہا کہ ریٹنگ سسٹم کے تحت اَفسران ہاؤس بوٹوں کا معائینہ اور درجہ بندی کریں گے اور ماہانہ ریٹنگ شائع کی جائے۔

قابل ذکر ہے کہ محکمہ سیاحت نے ڈل اور نگین جھیلوں میں ہاؤس بوٹس کی رجسٹریشن، تجدید اور آپریشن کے لئے ڈل جھیل سے متعلقہ پالیسی اور گائیڈ لائنز کو مطلع کیا تھا جس کا مقصد ڈل اور نگین جھیل میں محفوظ ہاؤس بوٹوں کے کام اور آپریشن کو منظم کرنا تھا اور پائیدار سیاحت کو اَپنا کر جھیل کے ماحولیات کو محفوظ رکھنا اور آنے والی نسلوں کے لئے ماحولیاتی نظام کو محفوظ کرنا ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details