اردو

urdu

ETV Bharat / state

دسویں اور بارہویں جماعت کے امتحانات کا انعقاد نومبر میں - عالمی وبا کورونا وائرس

تمام قیاس آرائیوں کو دور کرتے ہوئے جموں و کشمیر بورڈ آف اسکول ایجوکیشن کی جانب سے دسویں اور بارہویں جماعت کے امتحانات نومبر میں منعقد کیے جا رہے ہیں۔

دسویں اور بارہویں جماعت کے امتحانات نومبر میں ہونگے منعقد
دسویں اور بارہویں جماعت کے امتحانات نومبر میں ہونگے منعقد

By

Published : Oct 2, 2021, 6:46 PM IST

جموں و کشمیر بورڈ آف اسکول ایجوکیشن کی جانب سے دسویں اور بارہویں جماعت کے سالانہ امتحانات اگلے ماہ یعنی نومبر کے پہلے اور دوسرے ہفتے میں منعقد کئے جانے کا امکان ہے۔

جموں و کشمیر بورڈ آف اسکول ایجوکیشن کی چیئرپرسن وینا پنڈتا کے مطابق بارہویں جماعت کے سالانہ امتحانات رواں برس کے نومبر کی 7 یا 8 تاریخ کو منعقد ہونگے جبکہ نومبر کے دوسرے ہفتے میں دسویں جماعت کے امتحانات کا انعقاد عمل میں لایا جائے گا۔

ادھر دسویں اور بارہویں کے بعد گیارہویں جماعت کے امتحانات کا انعقاد عمل میں لانے کا بھی بورڈ کا منصوبہ ہے۔

مزید پڑھیں:سرینگر میں فائرنگ، ایک عام شہری ہلاک

نومبر میں دسویں اور بارہویں جماعت کے امتحانات منعقد کیے جانے کے اس فیصلے کے بعد سوشل میڈیا کے ذریعے پھیلائی جا رہی وہ افواہیں غلط ثابت ہوئیں جن میں رواں ماہ اکتوبر کے آخر میں بورڈ امتحانات منعقد کیے جانے کی باتیں کہیں جا رہی تھیں۔

واضح رہے کہ عالمی وبا کورونا وائرس وبائی بیماری کے پیش نظر گزشتہ برس کی طرح ہی 2021 کے بورڈ امتحانات بھی سالانہ نصاب میں 30 فیصد رعایت کے ساتھ آف لائن موڈ میں لئے جائے گے، جس میں امیداروں کو 70 فیصد سوالات کا ہی جواب لکھنا ہوگا جوکہ صد فیصد تصور کیے جائیں گے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details