جموں وکشمیر بینک نے جمعہ کو مالی برس 2020-21 کے دوسرے سہ ماہی یعنی ستمبر 2020کے آخر تک مالی نتائج کا اعلان کرتے ہوئے 43.93کروڑ روپے منافع کا اعلان کیا ہے۔ جبکہ رواں نصف مالی برس کا خالص منافع 50.43کروڑ روپے درج کیا گیا۔
بورڈ آف ڈائریکٹرس کی میٹنگ میں نتائج کو منظوری دیتے ہوئے جو اعداد و شمار سامنے لائے گئے ہیں ان کے مطابق قرضوں کی شفافیت میں بہتری آئی ہے اور ستمبر 2019کے مقابلے میں صرف غیر منافع بخش قرضوں یعنی این پی اے کا تناسب 4.48 فیصد سے گھٹ کر 3.03 فیصد آگیا ہے۔ وہیں مجموعی این پی اے کا تناسب 10.64 فیصد سے کم ہوکر 8.87 فیصد پر آگیا ہے۔