سرینگر:جموں و کشمیر میں اِن دنوں شدید سردی کے بیچ سیاسی افق کا پارہ گرم ہے۔ آئندہ سال، ممکنہ طور، منعقد ہونے والے اسمبلی انتخابات کو مدنظر رکھتے ہوئے سیاسی جماعتوں نے تنظیمی تبدیلیوں کے علاوہ عوامی اجتماعات، ملاقاتوں کا سلسلہ تیز کر دیا ہے۔ بی جے پی نے ضلع صدور اور ضلع انچارجز کو نئے سرے سے نامزد کیا ہے۔ وہیں دیگر جماعتوں کی جانب سے سے بھی ریلیز اور پارٹی ورکر میٹنگز بھی معمول بن چکی ہیں۔ Political activities Increased in jammu Kashmir
نیشنل کانفرنس نے صدر کے عہدے کے لیے تنظیمی انتخاب کا عمل مکمل کر لیا ہے۔ ڈاکٹر فاروق عبداللہ مسلسل دوسری بار این سی کے صدر منتخب ہوئے ہیں۔ ایسے میں اب وہ جلد ہی اپنی نئی ٹیم کا اعلان کریں گے۔ پی ڈی پی ذرائع کے مطابق پارٹی صدر محبوبہ مفتی بھی جلد ہی تنظیمی تبدیلیاں عملانے کی تیاری کر رہی ہیں۔ 7 جنوری کو اپنے والد اور جموں و کشمیر کے سابق وزیر اعلیٰ مفتی محمد سعید کی برسی کے موقع پر وہ تنظیمی تبدیلی کا فیصلہ کر سکتی ہیں۔ اس کے علاوہ وہ 8 جنوری کو جموں میں ایک جلسہ سے بھی ممکنہ طور خطاب کریں گی۔ jammu Kashmir Mainstream Political Parties
کانگریس کی بات کریں تو نئے صدر وقار رسول بھی سرگرم ہو گئے ہیں۔ کانگریس کا کھویا ہوا سیاسی میدان دوبارہ حاصل کرنے کے لیے وہ براہ راست ڈیموکریٹک آزاد پارٹی کے صدر غلام نبی آزاد کو نشانہ بنا رہے ہیں۔ دوسری جانب ریاست کے سیاسی پس منظر پر ڈیموکریٹک آزاد پارٹی کے صدر غلام نبی آزاد بھی نئی دہلی سے جموں و کشمیر تک مسلسل جلسے منعقد کر رہے ہیں۔ J and K Assembly Election