اردو

urdu

ETV Bharat / state

'اسکول کھولنے سے قبل کورونا سے متعلق ہدایات پر عمل ضروری'

جموں و کشمیر انتظامیہ نے سرینگر ضلع میں تمام تر رہنما ہدایات پر عمل آوری کے ساتھ 15 فروری سے اسکول کھولنے کا اعلان کیا ہے۔

covid SOP
covid SOP

By

Published : Feb 10, 2021, 9:51 PM IST

اس حوالے سے چیف ایجوکیشن آفیسر (سرینگر) نے باضابطہ طور ایک حکمنامہ جاری کیا ہے۔ حکمنامے میں کہا گیا کہ اسکول کھلنے سے قبل تمام طرح کے کووڈ ایس او پیز پر عمل آوری کو یقینی بنایا جائے۔

سی ای او کی جانب سے جاری حکمنامے کے مطابق 'اسکولوں میں ایس او پیز کی عمل آوری کا کام 12 فروری سے شروع ہوگا۔ پھر چند دنوں بعد مانیٹرنگ کا عمل بھی شروع کیا جارہا ہے۔ وہیں، سبھی سرکاری اور نجی اسکولوں کے سربراہان کو اپنے اسٹاف کے ساتھ کووڈ 19 کے رہنما خطوط پر بہتر عمل آوری کی خاطر میٹنگیں منعقد کرنے کی بھی ہدایت دی گئی ہیں۔

اس دوران سبھی اضلاع کے زونل ایجوکیشن افسران کو اپنے اپنے زونز میں اسکولوں کے سربراہان کے ساتھ میٹنگیں کرنے کے لیے کہا گیا ہے تاکہ کووڈ 19کے وضح کردہ رہنما خطوط کے مطابق صاف صفائی اور سینٹائزیشن کے علاوہ اسکولوں کے گرد و نواح میں اسپرے، فرنیچر اور دیگر ساز و سامان کو قبل از وقت سینٹائز کیا جاسکے۔

چیف ایجوکیشن آفیسر نے اپنے حکمنامے میں تمام اسکولوں میں ہاتھ دھونے کی سہولیات کے علاوہ تھرما میٹر، انفیکش کش اسپرے اور صابن وغیرہ دستیاب رکھنے پر بھی زور دیا ہے تاکہ کروناوائرس سے بچا جاسکے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details