اردو

urdu

ETV Bharat / state

2 Govt Employees Retired Prematurely: جموں و کشمیر میں 2 ملازمین کی قبل از وقت ریٹائرمنٹ کے احکامات - جموں و کشمیر قبل از وقت ریٹائرمنٹ

جموں و کشمیر انتظامیہ نے بدھ کو دو سرکاری ملازمین کی قبل از وقت ریٹائرمنٹ کا حکم نامہ 2 Govt Employees Retired Prematurelyجاری کیا۔

2 Govt Employees Retired Prematurely: جموں و کشمیر میں 2 ملازمین کی قبل از وقت ریٹائرمنٹ کے احکامات
2 Govt Employees Retired Prematurely: جموں و کشمیر میں 2 ملازمین کی قبل از وقت ریٹائرمنٹ کے احکامات

By

Published : Jan 5, 2022, 3:50 PM IST

ذرائع کے مطابق لیفٹیننٹ گورنر انتظامیہ نے ایک حکم نامہ جاری کرتے ہوئے دو ملازمین (جو اس وقت معطل ہیں) کی قبل از وقت ریٹائرمنٹ کے احکامات صادر کیےJ&K Admin orders Premature retirement of 2 Govt Employees۔ انتظامیہ کی جانب سے جاری حکمنامے میں کہا گیا ہے: ’’یہ مشق جموں و کشمیر سی ایس آر کی دفعہ 226(2) پر عمل درآمد اور اس مقصد کے لیے تشکیل دی گئی جائزہ کمیٹیوں کی سفارشات پر عمل ہے۔‘‘

ذرائع کے حوالے سے معلوم ہوا ہے کہ مقررہ ریٹائرمنٹ سے قبل سبکدوش کیے جانے والے ملازمین میں عاشق حسین، ڈپٹی رجسٹرار، کوآپریٹو سوسائٹیز جموں وکشمیر (فی الوقت معطل) اور شوکت احمد وانی، ڈرائیور گریڈ-اول، موٹر گیراج ڈیپارٹمنٹ (فی الوقت معطل) شامل ہیں۔

قابل ذکر ہے کہ سنہ 2019میں سابق ریاست کو دو وفاقی علاقوں میں تقسیم کیے جانے اور جموں و کشمیر کی نیم خودمختاری دفعہ 370کی منسوخی Revocation of Article 370کے بعد کئی قانونی تبدیلیاں عمل میں لائی گئیں۔ قانونی تبدیلیوں میں اُن سرکاری ملازمین کی قبل از وقت ریٹائرمنٹ بھی شامل ہے جو ’’سرکاری خزانے پر بوجھ‘‘ یا اپنی ڈیوٹی احسن طریقے سے انجام نہیں دے رہے ہیں۔

اسکے علاوہ ’’عسکریت پسندوں یا علیحدگی پسندوں کی اعانت‘‘ کے الزام میں بھی سرکاری ملازمین کو ’’ملک کی سالمیت کے لیے خطرہ‘‘ قرار دیتے ہوئے انکی سبکدوشی یا قبل از وقت ریٹائرمنٹ کا Premature retirement of Govt Employeesسلسلہ گزشتہ برس سے جاری ہے۔

واضح رہے کہ جن افراد کو سرکاری ملازمت سے فارغ یا قبل از وقت ریٹائر کیا جا رہا ہے انہیں اپنا دفاع کرنے یا اپنی صفائی پیش کرنے کا موقع بھی نہیں دیا گیا ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details