اردو

urdu

ETV Bharat / state

دل کا دورہ پڑنے سے اے ایس آئی کی موت - آئی ٹی بی پی کی 21ویں بٹالین

گزشتہ ایک برس کے دوران وادیٔ کشمیر میں دل کا دورہ پڑنے سے اموات میں تشویشناک حد تک اضافہ دیکھا جارہا ہے۔ رواں برس کے اگست ماہ میں 10 افراد کی موت دل کا دورہ پڑنے سے ہوئی ہے۔

دل کا دورہ پڑنے سے اے ایس آئی کی موت
دل کا دورہ پڑنے سے اے ایس آئی کی موت

By

Published : Sep 6, 2020, 12:17 PM IST

اتوار کی صبح شہر سرینگر کے مضافاتی علاقے پانتھہ چوک میں آئی ٹی بی پی کے ایک اے ایس آئی کی موت دل کا دورہ پڑنے سے ہوئی۔ فوت ہوئے اہلکار کی شناخت ہریانہ کے رہنے والے پریم لال کے طور ہوئی ہے۔


اطلاع کے مطابق اگرچہ مذکورہ سب انسپکڑ کو بے ہوشی کی حالت میں فوری طور سرینگر کے ایس ایم ایچ ایس ہسپتال لے جایا گیا۔ تاہم ڈاکٹروں نے اسے مردہ قرار دیا۔


55 سالہ اے ایس آئی پریم لال آئی ٹی بی پی کی 21 ویں بٹالین سے وابستہ تھے جو کہ پانتھہ چوک سرینگر می اپنی بٹالین میں تعینات تھے۔

واضح رہے کہ گزشتہ ایک برس کے دوران وادیٔ کشمیر میں دل کا دورہ پڑنے سے اموات میں تشویشناک حد تک اضافہ دیکھا جارہا ہے۔ رواں برس کے اگست ماہ میں 10 افراد کی موت دل کا دورہ پڑنے سے ہوئی ہے جس میں عام نوجوانوں کے علاوہ کئی سیکورٹی اہلکار بھی شامل ہیں۔

ہارٹ اٹیک سے مرنے والے افراد کی عمر 25 سے 50 کے درمیان ہیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details