اردو

urdu

ETV Bharat / state

Umar Abdullah On JK Election  ہم انتخابات کے لیے ہاتھ نہیں پھیلائیں گے، عمرعبداللہ - Umar Abdullah Joins Bharat Jodo Yatra

جموں و کشمیر کے سابق وزیراعلیٰ و نیشنل کانفرنس کے رہنما عمرعبداللہ نے کہا کہ جموں و کشمیر میں انتخابات کو آٹھ سال ہوگئے ہیں لیکن ہم الیکشن کے لیے مرکزی حکومت کے سامنے ہاتھ نہیں پھیلائیں گے۔ اس سے قبل انہوں نے آج بانیہال میں بھارت جوڑو یاترا میں شرکت بھی کی۔ Umar Abdullah Joins Bharat Jodo Yatra

Etv Bharat
کشمیر میں انتخابات کو 8 سال بیت چکے، عمر عبداللہ

By

Published : Jan 27, 2023, 1:10 PM IST

Updated : Jan 27, 2023, 2:32 PM IST

سابق وزیر اعلی عمر عبداللہ

جموں: جموں و کشمیر کے سابق وزیر اعلیٰ و نیشنل کانفرنس (این سی ) کے رہنما عمر عبداللہ نے کہا کہ جموں و کشمیر میں اسمبلی انتخابات کو آٹھ سال ہو چکے ہیں۔ گزشتہ اسمبلی انتخابات سنہ 2014 میں ہوئے تھے۔ جموں و کشمیر میں اسمبلی انتخابات کے درمیان یہ سب سے طویل عرصہ رہا ہے۔ جموں و کشمیر میں جس وقت عسکریت پسندی عروج پر تھی تب بھی ایسے حالات نہیں تھے۔ انتخابات میں کبھی اتنی تاخیر نہیں ہوئی۔ نیشنل کانفرنس کے رہنما عمر عبداللہ جموں و کشمیر کے بانیہال سے بھارت جوڑو یاترا میں شامل ہوئے اس دوران انہوں نے صحافیوں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ بھارت جوڑو کا مطلب راہل گاندھی کی شبیہ کو بہتر بنانا نہیں بلکہ ملک کے حالات کو بہتر بنانا ہے۔انہوں نے کہا کہ ہم کسی فرد کی شبیہ کے لیے نہیں بلکہ ملک کے لیے وہ اس میں شامل ہوئے ہیں۔

آرٹیکل 370 کی منسوخی پر بات کرتے ہوئے عمر عبداللہ نے کہا کہ ہم آرٹیکل 370 کی بحالی کے لیے عدالت میں مقدمہ لڑیں گے۔ہمیں امید ہے کہ جس طرح سے حکومت کوشش کررہی ہے کہ اس معاملے پر سماعت نہ ہو اس سے یہ ظاہر ہوتا ہے کہ ہمارا کیس مضبوط ہے۔ انہوں نے کہا کہ آٹھ سال ہوگئے ہیں یہاں انتخابات نہیں ہوئے ہیں۔ پہلی مرتبہ اسمبلی انتخابات میں اتنی تاخیر ہوئی ہے انہوں نے کہا کہ عسکریت پسندی کے سب سے خراب دور میں بھی ایسے حالات نہیں تھے۔یہ لوگ چاہتے ہیں کہ ہم ان سے بھیک مانگے۔ لیکن ہم بھیکاری نہیں ہم ان کے آگے ہاتھ نہیں پھیلائیں گے۔

جموں و کشمیر میں انتخابات پر انہوں نے کہا کہ آٹھ سال ہو گئے ہیں۔آخری اسمبلی انتخابات 2014 میں ہوئے تھے۔ جموں اور کشمیر میں اسمبلی انتخابات کے درمیان یہ سب سے طویل عرصہ رہا ہے۔ عسکریت پسندی کے عروج کے وقت بھی ایسا نہیں تھا۔ جموں و کشمیر کے سابق وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ نے کہا کہ ہم نے کبھی سرجیکل اسٹرائیک کا ثبوت نہیں مانگا۔ راہل گاندھی اور دگ وجے سنگھ کے بیان پر کچھ بھی کہنے پر انہوں نے انکار کیا۔ یاترا کے دوران جموں وکشمیر پردیش کانگریس کے سابق صدر غلام احمد میر اور نائب صدر رمن بلہ اور دیگر کئی لیڈران کے علاوہ لوگوں کی اچھی تعداد راہل گاندھی کے ہمراہ ہے۔ دریں اثنا انتظامیہ نے اس یاترا کے لئے سیکورٹی کے مثالی انتظامات کئے ہیں۔ کنیا کماری سے 7 ستمبر کو شروع ہونے والی یہ یاترا 30 جنوری کو سری نگر میں اختتام پذیر ہوگی۔

یہ بھی پڑھیں : Bharat Jodo Yatra بھارت جوڑو یاترا وادی کشمیر میں داخل ہوگئی

Last Updated : Jan 27, 2023, 2:32 PM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details