جموں و کشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے جموں اور سرینگر میں ٹاوز کی تکمیل کے لئے بالترتیب 15 اور 17 ماہ کی مدت مقرر کی ہے۔
لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے اس ضمن میں این بی سی اور جے کے آئی ٹی انفراسٹرکچر ڈویلپمنٹ کمپنی کے اعلی عہدیداروں کے درمیان مفاہمت نامے پر دستخط کیے ہیں۔
جموں اور سری نگر میں آئی ٹی ٹاورز لگانے کے لیے این بی سی سی کے ساتھ مفاہمت عہدے داروں نے بتایا کہ دونوں ٹاورز نصب کرنے کی لاگت 50 کروڑ روپئے آئے گی۔
مزید پڑھیں:برفباری سے حسن میں اضافہ، عوام پریشان
اس موقع پر منوج سنہا نے کہا کہ جموں و کشمیر میں آئی ٹی کے بنیادی ڈھانچے ترقی ، اقتصادی نمو اور روزگار کے مواقع پیدا کرنے کے لئے سازگار ماحول پیدا کرنے میں اہم کردار ادا کریں گا۔