اردو

urdu

ETV Bharat / state

Covid Preparation In JK کورونا سے نمٹنے کی خاطر 41 سرکاری ہسپتالوں میں3280 بستر مخصوص - Isolation bed For Covid In Jammu

جموں و کشمیر انتظامیہ نے ممکنہ کورونا وائرس کی چوتھی لہر کے ہیش نظر مختلف سرکاری ہسپتالوں میں علیحدہ اور آئی سی بستروں کو مخصوص رکھا ہے۔ محکمہ صحت کے اعداد و شمار کے مطابق کشمیر صوبے کے 18 سرکاری ہہسپتالوں میں کورونا مریضوں کے لیے 224 علحیدہ اور 320 آئی سی بستر تیاری کی حالت میں رکھے گئے ہیں۔Isolation Beds For Covid

Etv Bharat
Etv Bharat

By

Published : Dec 29, 2022, 7:42 PM IST

کورونا سے نمٹنے کی خاطر 41 سرکاری ہسپتالوں میں3280 بستر مخصوص

سرینگر:ممکنہ کورونا وائرس کی چوتھی لہر سے نمٹنے کی خاطر جموں وکشمیر انتظامیہ نے مخلتف سرکاری ہسپتالوں میں علحیدہ اور آئی سی بستروں کو تیاری کی حالت میں رکھا گیا ہے۔ایسے میں ابتدائی طور 41 مختلف ہسپتالوں میں 3280 ہزار بستروں کی نشاندہی کی گئی ہیں۔ان مخصوص بستروں میں 2767 علحیدہ اور 513 آئی سی یو بستر بھی شامل ہیں۔ Covid Preparation In JK

محکمہ صحت کے اعداد و شمار کے مطابق کشمیر صوبے کے 18 سرکاری ہسپتالوں میں کورونا مریضوں کے لیے 224 علحیدہ اور 320 آئی سی بستر تیاری کی حالت میں رکھے گئے ہیں۔Isolation Beds For Covid

ایس ایم ایچ ایس ہسپتال سرینگر میں 29 ،سکمز صورہ میں 30 ،سی ڈی ہسپتال میں 101 ،جی ایم سی بارہمولہ میں 362،سوپور میں67،جی ایم سی اننت ناگ میں 14 ،ٹراما ہستال بجبہاڑہ میں 100،بانڈی پورہ ضلع میں 27، سی ایچ سی ہاجن میں 6، پی ایچ سی چھانہ پورہ سرینگر میں 44۔اسی طرح دیگر ضلع سب ضلع ہہسپتالوں ،پی ایچ سیز اور سی ایچ سیز میں بھی کورونا مریضوں کے لیے علیحدہ بستروں کا بندوبست کیا گیا ہے۔ Covid Isolation Beds in Srinagar

یہ بھی پڑھیں:Mock drills for Covid Preparedness ملک بھر کے ساتھ جموں وکشمیر میں کووڈ سے متعلق مشقیں

ادھر جموں صوبے میں بھی 23 سرکاری ہسپتالوں میں 1056 بستروں کو پھر سے تیاری کی حالت میں رکھا گیا جن میں138 آئی سی یو بستر بھی شامل ہیں۔جی ایم سی جموں میں 179 ،گاندھی نگر جموں میں 80 ،جی ایم سی ڈوڈہ میں 25 ،سی ایچ سی بھدرواہ میں 28 ،جی ایم سی راجوری میں35 اسی طرح صوبہ کے دیگر ضلع سب ہہسپتالوں،پی اہچ سیز اور سی ایچ سیز میں کورونا کے کسی بھی امکانی صورت حال سے نمٹنے کے لیے مخصوص بستروں تیار رکھے گئے ہیں۔Isolation bed For Covid In Jammu

مزید پڑھیں:Jammu Covid Mock Drill جموں ایم سی ایچ اسپتال میں کووڈ موک ڈرل کا اہتمام

ABOUT THE AUTHOR

...view details