پولیس ذرائع کے مطابق سرجان برکاتی کو آج صبح ریبن امام صاحب میں واقع ان کی رہائش گاہ سے گرفتار کرکے پولیس اسٹیشن زینہ پورہ پہنچایا گیا ہے۔
مقامی لوگوں کے مطابق سرجان برکاتی نے اپنے خطاب کے دوران فلسطین کی صورتحال کے بارے میں بات کی جو شاید ان کی گرفتاری کا سبب بنی۔
مقامی لوگوں نے مزید بتایا کہ سرجان برکاتی نے 14 مئی 2021 کو ایک مقامی مسجد میں نماز جمعہ سے قبل خطبہ دیا تھا۔ اس دوران انہوں نے فلسطین اور اسرائیل کے بیچ موجودہ صورتحال پر بات کی تھی۔
واضح رہے کہ سرجان برکاتی کو چار سال سے زیادہ عرصہ جیل میں رہنے کے بعد اکتوبر سال 2020 کے آخری ہفتے کے دوران رہا کیا گیا تھا۔ انہیں یکم اکتوبر 2016 کو حزب المجاہدین کے کمانڈر برہان وانی کی ہلاکت کے بعد ہونے والے احتجاج کے دوران گرفتار کیا گیا تھا۔