اردو

urdu

ETV Bharat / state

International Conference in SKUAST-K: زرعی یونیورسٹی میں دو روزہ بین الاقوامی کانفرنس - LG Advisor Bhatnagar

شیر کشمیر یونیورسٹی آف ایگریکلچرل سائنسز اینڈ ٹیکنالوجی نے انڈین انسٹی ٹیوٹ آف ٹیکنالوجی، کانپور اور کشمیر یونیورسٹی کے اشتراک سے دو روزہ بین الاقوامی کانفرنس کا انعقاد کیا۔ اس دوران ایل جی کے مشیرراجیو رائے بٹھناگر نے کانفرنس کے افتتاحی اجلاس میں شرکت کرکے خطاب کیا۔ International Conference In SKUAST-K

intl-conference-on-recent-advances-in-biomedical-sciences-and-regenerative-medicine-held-at-skuast-kashmir
زرعی یونیورسٹی میں 2 روزہ بین الاقوامی کانفرنس منعقد

By

Published : May 7, 2022, 4:10 PM IST

سرینگر:ایل جی کے مشیر راجیو رائے بٹھناگر نے کہا کہ ماہرین تعلیم، محققین، صنعت اور حکومت کے درمیان باہمی ربط کو مضبوط کرنے کی ضرورت ہے تا کہ معاشرے کو بڑے پیمانے پر فائدے ہو۔ مشیر نے یہ باتیں شیر کشمیر یونیورسٹی آف ایگریکلچرل سائنسز اینڈ ٹیکنالوجی میں بائیو میڈیکل سائنسز اور ری جنریٹیو میڈیسن میں حالیہ پیش رفت کے موضوع پر دو روزہ بین الاقوامی کانفرنس کے افتتاحی اجلاس سے خطاب کے دوران کہی۔ Recent Advances in Biomedical Sciences and Regenerative Medicine

یہ کانفرنس سکاسٹ نے انڈین انسٹی ٹیوٹ آف ٹیکنالوجی، کانپور اور کشمیر یونیورسٹی کے اشتراک سے منعقد کی۔ کانفرنس کا انعقاد تعلیمی اور تحقیقی تعاون ( ایس پی اے آر سی ) پروگرام کے فروغ کی اسکیم کے ایک حصے کے طور کیا گیا۔ اس موقع پر محققین، پوسٹ ڈاکٹریٹ فیلوز اور دیگر نامور اسکالرز کے ایک بڑے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مستقبل تحقیق اور ترقی کے ساتھ ساتھ سائنس اور ٹیکنالوجی میں مضمر ہے اور اس لیے ہم پر لازم ہے کہ ہم تحقیق کے مختلف پہلوؤں کو مزید تقویت دیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ اداروں کے درمیان شراکت داری وقت کی اہم ضرورت ہے تا کہ تحقیق کو وسیع جہت ملے۔

زرعی یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر نذیر احمد گنائی نے اپنے خطاب میں موجودہ سائینسی دور میں کانفرنس کی اہمیت پر روشنی ڈالی اور امید ظاہر کی کہ اس سے نوع انسان کی زندگی میں بہتری اور کام کرنے سے متعلق شعبوں میں مشترکہ مسائل پر بات چیت اور غور و خوض کرنے کا موقع ملے گا۔

مزید پڑھیں:



آئی آئی ٹی کانپور کے پروفیسر اشوک کمار جو کانفرنس کے کنوینئر بھی ہیں، نے اپنے خطاب میں کانفرنس کے اہم نقشوں پر روشنی ڈالی۔ کانفرنس میں ڈین اکیڈمک افئیرز، کشمیر یونیورسٹی اور ڈائریکٹر انڈین انسٹی ٹیوٹ آف انٹیگریٹیو میڈیسن نے بھی خطاب کیا۔ اس موقع پر ڈائریکٹر سکمز ڈاکٹر پرویز احمد کول، یونیورسٹی اور سکاسٹ کے سینیئر ماہرین تعلیم کے علاوہ دیگر شخصیات بھی موجود تھیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details